ترکی کے اخبارات سے جھلکیاّں - 09.01.2017

ترک ذرائع ابلاغ

647474
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاّں - 09.01.2017

*** روزنامہ سٹار  اپنے اوپر عائد ہونے والے تمام فرائض ادا کررہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  عراق کا دورہ کرنے والے وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے انقرہ کے ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں  مشترکہ طور پر اقدامات کرنے کے بارے میں عراق کے ساتھ    مطابقت پائی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ باشیکا میں ہماری موجودگی کا اصل سبب  دہشت گردی کے خلاف  جنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سنجار کے علاقے میں دہت گرد پی کے کے کی موجودگی ہمارے لیے  سیکورٹی  کا مسئلہ ہے اور اس بارے میں تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  یہاں سے دہشت گرد تنظیم  پی کے کے خاتمہ  عراق کی پیش مرگہ قوتیں کریں گی  نہیں تو ترکی  ان کو یہاں سے نکال باہر کرے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  اسٹریٹجیک بندعنوانی"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے اتحادی ملک متحدہ امریکہ    نے جون 2013 میں  نیٹو کی دستاویزات  میں  پی وائی ڈی کو ایک دہشت گرد  تنظیم کے طور پر قبول کرلیا تھا  اس بارے میں    نیٹو کے اجلاس میں اس دستاویزات کو پیش کیا گیا  جس سے ترکی اور  متحدہ امریکہ اور ترکی کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " قبرص کے لیے نازک مرحلہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ  مسئلہ قبرص کو حل کرنے  کے لیے جاری مذاکرات  کا سلسلہ   سوئیٹزر لینڈ کے شہر جینوا  میں جاری  رہے گا  جہاں  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفےٰ آکن جی  اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ   نکوس  آناس  تاسیادیس  حصہ لیں گے۔ گیارہ جنوری  کو فریقین اپنا اپنا نقشہ پیش کریں گے اور ان مذاکرات کے بعد  ضامن ملک   ترکی، یونان  اور برطانیہ  پر مبنی ممالک کی انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ حریت نے  " ساری قامش" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے چاروں  اطراف سے      اکھٹے ہونے والے 25 ہزارا افراد نے  پہلی جنگِ عظیم  کے دوران روس سے جنگ کرتے ہوئے  شہید ہونے والے   ترک فوجیوں  کی یاد میں  قارس میں  ایک تقریب  میں  شرکت کی۔   شرکا نے  آٹھ کلو میٹر کا فاصل طے کرتے ہوئے  شہدا  کے خراجِ تحسین پیش کیا ۔ اس تقریب میں وزیر  کھیل  عاکف   چاتائے  اور  وزیر مواصلات   احمد  ارسلان  نے بھی شرکت کی۔   

 

***روزنامہ صباح نے " چائے کے مادرِ وطن سے ترکی کو چائے کا ایوارڈ" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جاپان میں منعقد ہونے والے   دنیا گرین ٹی کے مقابلے میں ترکی کی چائے کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ اس مقابلے میں   چین، کوریا،  جاپان  کی بے شمار فرموں نے حصہ لیا لیکن ترکی کی فرموں کو  دو مختلف پیداوار کی بنا پر  گولڈمیڈل سے نوازہ گیا۔



متعللقہ خبریں