ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.12.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.12.16

635793
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.12.16

*** روزنامہ خبر ترک "فرات ڈھال آپریشن کا سیاہ دن: الباب میں 14 شہید" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی مسلح افواج کے تعاون سے جاری فرات ڈھال آپریشن کے 120 ویں دن  الباب کے علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صبح کے وقت آزاد شامی فوج کے زیر کنٹرول  سابقہ ہسپتال کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کو پس قدم پر مجبور کر دیا گیا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں 4 فوجی شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ شام کے وقت ترک مسلح افواج کی طرف سے ایک اور بیان کے مطابق 3 مختلف خود کش بم  حملوں میں 10 فوجی شہید اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹرکش جنرل اسٹاف کے مطابق الباب۔حلب کے راستے پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور داعش کے 138 دہشتگردوں کو    ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ داعش کے 67 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ جنرل اسٹاف کے مطابق الباب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "حلب کی آواز ترکی پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان   اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے ، اپنے ٹویٹر  پیغامات کے ساتھ پوری دنیا کی جانی پہچانی ،شامی بچی 'بانا العابد ' اور اس کے کنبے کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے بانا اور اس کے دو چھوٹے بھائیوں کو گود میں اٹھا کر پیار کیا۔ صدارتی پیلس سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیو کے مطابق بانا نے انگریزی زبان میں صدر ایردوان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے بانا اور اس کے کنبے کے ساتھ یادگاری تصویر بھی اتروائی۔ بانا نے صدر ایردوان سے ملاقات میں کہا کہ انہوں نے ہمارے گھر اور اسکول پر بم برسائے میں گلی میں نکلنے اور اپنے  بھائیوں کے ہلاک ہونے سے ڈرتی تھی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کر لیا ہے جس کا اس نے مطالبہ کیا تھا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شام کی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے ماسکو میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے درمیان سہہ فریقی اجلاس ہوا  جس میں ترکی کے موقفوں کو حتمی متن میں جگہ دی گئی ہے۔ شامی بحران کے حل میں تین ملکوں کے ضامن ہونے  پر مبنی ماسکو اعلامیہ کے مکمل متن کو ایک روز قبل شائع کیا گیا۔ اعلامیے  کے متن میں  PKK کی شامی شاخ PYD  کے خاتمے سمیت ترکی کی حساسیت کے 8 پہلووں کی   موجودگی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ اس طرح ایران ، روس اور ترکی نے اس بات کو واضح شکل میں کہہ دیا ہے کہ PKK/PYD کے دہشتگردی  کوریڈور  کے پروجیکٹ کے مقابل تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ وطن " TANAP کے لئے آبِ حیات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی بینک کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے  ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ لائن منصوبے TANAP کےسلسلے میں  پائپ لائن پیٹرول ٹرانسپورٹ BOTAS کے لئے 400 ملین ڈالر اور آذربائیجان  کے جنوبی گیس کوریڈور SGC  کمپنی کے لئے 400 ملین ڈالر  سمیت کُل 800 ملین ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دی ہے۔ کُل ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل TANAP سے پہلی گیس ترکی کو جون 2018 میں فراہم کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں