ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.11.2016

ترک ذرائع ابلاغ

619063
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.11.2016

سامعین  کرام روزنامہ   وطن " شکریہ ترکی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ا سرائیلی صدر ریوین ریولن نے ترکی کی جانب سے ان کے ملک کو آگ بجھانے والے آلات بھجوانے  پر  صدر رجب  طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔دونوں سربراہان نے ٹیلی  فون پر  بات چیت  کی جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت اسرائیل میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی کا مسودہ قانون بھی زیر  ِ بحث آیا۔صدر ترکی نے  اپنے ہم منصب سے اس پابندی کے حوالے سے دریافت کیا جس  پر  ریولن نے بتایا کہ خیالات و  مذہبی آزادی  کی طرح اس مسئلے پر بھی بڑی  حساسیت سے غور کیا جائیگا۔

اسرائیل میں آگ بجھانے کی  کاروائیوں میں  شراکت کے لیےاس ملک کو جانے والے  ترک پائلٹوں سے ملاقات کرنے کا ذکر کرنے والےصدر  ریولن نے صدر ترکی سے  ٹیلی فونک  ملاقات میں بتایا کہ "ترک پائلٹوں نے احسن خدمات سر انجام دی ہیں ہم اس پر ان کے دلی طور پر شکر گزار ہیں۔ آگ بجھانےکی کوششوں کے وقت ہماری ضروریات کے مطابق امداد فراہم کرنے پر میں اسرائیل کے نام پر آپ کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ کے پائلٹوں نےبہادری اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اس آفت سے نجات دلانے میں اہم کردار کیا ہے۔ "جناب ایردوان نےدونوں ملکوں کی جانب سے حال ہی میں تعینات کردہ سفیروں کے  عنقریب   اپنے فرائض  کاآغاز کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہ  ترکی اور اسرائیل کے  باہمی تعلقات کا معمول پر آناخطے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

 

روزنامہ  خبر ترک   نے " دیوار کے پیچھے بھی کھڑے   انسان  کی نشاندہی کرنے والا ریڈار"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترک انجئیرز نے    غیر ممالک میں سیکورٹی فورسز  کی جانب سے  فوجی آپریشن کے دوران استعمال  کیے جانے والے    ریڈار کو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  اخبار کے مطابق یہ ریڈار   دیوار کے پارکھڑے انسان  کی بھی نشان دہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طرح فوجی آپریشن کے دوران   راستے میں   کھڑی تمام رکاوٹوں  کو دو رکنے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ  صباح  نے "  ٹرمپ سے پہلی توقع " کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ   نائب وزیراعظم  نعمان قُرتلُمش   نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ    متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کے ترکی کے ساتھ تعلقات  قائم کرنے کے بارے میں  نئے دور  سے وہ بہت  پُر امید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ    ترکی کے 78 ملین عوام متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ  سے  دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ  کو ترکی کے حوالے کرنے اور شام کے شمال میں  دہشت  گرد تنظیم  پی کے کے، کی ایکسٹینشن پی وائی ڈی  کے ساتھ تعلقات  پر نظر ثانی کرنے   کی  امید لگائے بیٹھے ہیں ۔

 

روزنامہ   ینی شفق  نے " تعاون سے فرق ظاہر ہے"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے اپنے دورہ تہران کے دوران  ایران کے صدر   حسن روحانی سے  ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر روحانی نے   شام اور عراق   میں امن اور استحکام کے  قیام کے لیے  ترکی کے ستاح مزید قریبی تعاون  قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے میں صورتِ حال بڑی سنگین ہے  اور مسائل کے حل کے لیے ترکی اور ایران   کا تعاون  بڑا مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ   دونوں ممالک کے درمیان اتحاد و یک جہتی علاقے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتی  ہے۔

 

روزنامہ حریت  نے  " اٹلی میں اسٹیج پر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   مشہور فنکارہ   سیرا  یلماز " لا  باستردا  دی استنبول"   نام کے زیر عنوان   پلے اٹلی میں ایک بار پھر  اسٹیج کیا جائے گا۔  ماہ فروروی میں  پیش کیے جانے والے اس پلے  کے بارے میں   اٹلی کے مختلف شہروں میں لگائے جانے والے پوسٹروں کی تصاویر  کو  انسٹرا گرام پر  شئیر کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں