ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔11۔25

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔11۔25

617918
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔11۔25

روزنامہ ینی شفق  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے 15 نومبر کو  ترکی کا دورہ کرنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ شٹائن مائر  کیساتھ ملاقات کے دوران  جرمنی  کی انٹیلیجنس  بی ایف وی کیطرف سے تیار اور جولائی 2015 کو شائع رپورٹ   کو ان کے سامنے رکھا۔اس رپورٹ کیمطابق  ترکی کی علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے 1984 سے جرمنی میں سر گرم عمل ہے ۔ 1993 میں پی کے کے کے اراکین کی تعداد جو سات ہزار کے قریب تھی 2014 میں بڑھ کر 14 ہزار پہنچ گئی ہے اور 2016 میں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے  لیکن حکومت جرمنی  اس ضمن میں موثر تحقیقات نہیں کی ہیں ۔حالیہ دس برسوں میں  پی کے کے کیخلاف دائر 4500 مقدمات ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ہیں ۔ 1992 سے لیکر ابتک پی کے کے کیخلاف صرف 71 مقدمات کا درج ہونا بھی قابل توجہ ہے ۔  یہ حقیقت آشکار ہوئی ہے کہ ابتک جرمنی سے کم ازکم 130 افراد شام جا کر  دہشت گرد  تنظیم پی وائے جی اور وائے پی جی  کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں ۔ پی کے کے 1993 میں جرمنی کے 60 مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں  بھی ملوث رہی ہے ۔  دہشت گردوں  کا ہدف ترک سفارتکار ،بینک،ریسٹوران اور انجمنیں تھیں ۔

 روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ شام میں جاری فرات ڈھال کاروائی کے 93  ویں روزداعش نے شام کے شہر الباب میں اس کاروائی  میں شامل ترک مسلح افواج پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ہیں ۔ مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ کل صبح ہوا   ہے ۔خیال کیا جا تا ہے کہ یہ حملہ اسد قوتوں کی طرف سے کیا گیا ہے ۔  ترکی کی طرف سے روسی طیارے کو گرانے کے پورے ایک سال بعد ہونے والا یہ حملہ باعث توجہ ہے ۔یہ حملہ شامی قوتوں کے  البٹروس قسم کے چیکو سلواکیہ ساخت چھوٹے تربیتی طیارے سے کیا گیا ہے ۔ ترکی نے اسد انتظامیہ کی حمایت کرنے والے روس سے اس بارے میں  معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے ۔

 روزنامہ خبر ترک کی خبر کے مطابق توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے توانائی کلب کی  1917 کی قیادت کو ترکی کے حوالے کرنا ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔انھوں نے کل ادانا میں شروع ہونے والے ساتویں ترکی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ماہ جنوری میں قدرتی گیس کو ڈپو کرنے سے متعلق اہم مژدہ سنائیں  گے ۔ مشرقی بحیرہ روم کی گیس  کے معاملے میں بھی  مذاکرات کا  اہم دور شروع ہو گیا ہے ۔

روزنامہ صباح  نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی  15 جولائی کو فیتو کی ناکام  بغاوت کے باوجود ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو تیزی کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سٹارٹ اپس ۔ واچ کی تحقیق کے مطابق  امسال تیری دھائی کے اعدادوشمار کا گزشتہ سال کی اسی دھائی  سے موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امسال سرمایہ کاری میں 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ 2015 کی تیسری دھائی میں 19 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ ماہ اگست میں سرمایہ کاری کے سات معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں  اور 5٫4 میلین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے ۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کےترکی پر اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

روزنامہ وطن " ہم ترکی کے شکر گزار ہیں " جلی سرخی کیساتھ   لکھتا ہے کہ اسرائیل میں القدس اور حائفہ شہروں  سمیت 8 شہروں  کے جنگلات میں لگنے والی آگ  جو شدید ہواؤں کیوجہ سے تیزی سے پھیل رہی تھی  کو بجھانے کے لیے  ترکی نے بھی  اپنے جہاز بھیجے ہیں ۔اسطرح آگ بجھانے والے غیر ملکی جہازوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے ۔  وزارت عظمیٰ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا  تھا  کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ترکی کے علاوہ یونان ،قبرصی یونانی انتظامیہ اور اٹلی سے جہاز بھیجنے کی درخواست کریں گے ۔ نیتان یاہو نے کہا کہ ہم  ترکی کی امداد کی وجہ سے   اس کے مشکور ہیں ۔



متعللقہ خبریں