ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔28

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔28

599077
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔28

روزنامہ ینی شفق  نے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، اس کی شاخوں ،،تنظیموں اور افراد  کیخلاف  اندرون ملک اور بیرون ملک جدوجہد کو عزم کیساتھ جاری رکھا جائے گا۔  پی  کے کے شمالی عراق کے سنجار علاقے میں ایک نیا قندیل کا علاقہ قائم کرنے کی کوششوں میں ہےجس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دہشت گرد تنظیم  داعش جرابلوس،رائی اور دابق کیطرح الباب کو بھی ترک کرنے پر مجبور ہو جائے  گی۔ہم من بیچ اور راکا کیطرف پیش قدمی کریں گے ۔ہم نے صدر اوباما کو بھی اپنے ان  خیالات سے آگاہ کیا ہے ۔

روزنامہ صباح " ترک قوم نے 15 جولائی  کے دن  اقتصادیات کو بھی بچا لیا " کےزیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے استنبول میں منعقدہ سرمایہ کاری مشاورتی کونسل کے اجلاس میں 666ارب ڈالر کی بکری کرنے والی عالمی مہاشیر کمپنیوں کو 15 جولائی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔  انھوں نے کہا کہ 15 جولائی کو قوم نے  نہ صرف بغاوت کو ناکام بنایا ہے بلکہ اقتصادیات کو بھی اپنی ضمانت میں لیا ہے ۔  بغاوت کے بعد ترکی کی اقتصادیات میں معمولی تبدیلی کا مشاہدہ کیا گیا تھا  لیکن مرکزی بینک کو منڈیوں میں مداخلت کرنے کی ضرورت تک پیش نہ آئی ۔  انھوں نے  کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کیمیا اور لوجسٹک جیسے سات  شعبوں کی حمایت کو اولیت دی جائے گی  اور انھیں  سرکاری رعایت فراہم کی جائے گی ۔

  روزنامہ خبر ترک کے مطابق  دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر مذاکرات کی غرض سے امریکہ کا دورہ کرنے والے وزیر انصاف بیکر بوز داع  نے ایک نجی ٹیلیویژن کو اپنے دورے  کے بارے میں معلومات فراہم  کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس گولین کے کسی دوسرے ملک میں فرار ہونے کی کوشش کرنے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔ وہ کینیڈا،ناروے ،بیلجئم اور برازیل جیسے ممالک میں فرار ہونے کا ارادہ رکھتے    ہیں ۔ ان میں سے بعض ممالک کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے موجود نہیں ہیں ۔ہم گولین کو آزادی سے گھومنے پھرنے کی اجازت دینے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔

 روزنامہ سٹار  لکھتا ہے کہ استنبول صباح الدین زائم یونیورسٹی کے انٹر نیشنل اسلامک اکانومی اور فائینینس تحقیقاتی  سینٹر   کی عمارت کا آج افتتاح ہو رہا ہے ۔  اس سینٹر کی تعمیر کا ٹھیکہ کویت ترک بینک اور الباراکا   ترک بینک نے  لیا ہے۔  اس تحقیقاتی سینٹر میں  اسلامک فائینینس کے شعبے میں تحقیقات کی جائیں گی ۔ ترکی میں اسلامی اکانومی اور فائینینس کے شعبے میں تحقیقات کرنےوالی  یہ پہلی یونیورسٹی  ہے ۔

 روزنامہ حریت  نے " ترک فلموں کی فرانکفرٹ میں نمائش " جلی سرخ یکیساتھ لکھا ہے کہ جرمنی میں فرانکفرٹ ترک فلمی فیسٹیویل 30 اکتوبر سے شروع  ہو رہا ہے ۔16 ویں بار منعقد ہونےوالا یہ فیسٹیویل 5 نومبر تک جاری رہے گا ۔ سب سے پہلے " ماں کا زخم" نامی فلم دکھائی جائے گی جس  کے مرکزی کردار اوزان گووین اور مریم اوزیر لی نے ادا  کیے ہیں ۔  افتتاحی تقرینب میں گیونگور بائرک اور مرات سوئدان کو اعزازی ایوارڈز پیش کیے جائیں گے  ۔ گزشتہ سال انتقال کر جانے والے مشہور اداکار ذکی الاسیا کے لیے  ایک یادگاری تقریب بھی منعقد کی جا ئے گی ۔ اس فیسٹیویل میں  50 سے زائد ترک فلموں کی نمائش ہو گی ۔



متعللقہ خبریں