ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔07

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔07

585038
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔10۔07

روزنامہ ینی شفق نے وزیراعظم بن علی یلدرم  کے تجارتی اور صنعتی شوریٰ  سے خطاب کو جگہ دیتے   ہوئے لکھا ہے کہ  عراق میں 63 ممالک کے فوجی موجود ہیں   حکومت عراق جو کچھ بھی کہے ترک فوجی عراق میں موجود رہیں گے۔ علاقے میں داعش کیخلاف جدوجہد اور علاقے کے ڈیمو گرافک ڈھانچے کو زبردستی بدلنے کی اجازت نہ دینے کے لیے ترک فوجیوں کی علاقے میں موجودگی لازمی ہے ۔ عراقی حکومت نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف  کسی قسم کی تدابیر اختیار نہیں کی ہیں   ۔ عراق کا ترک فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے ۔

روزنامہ صباح  نے " ترکی توانائی کے میدان میں  ترقی کی راہ پر گامزن ہے " کےزیر عنوان اپنی خبر میں انرجی ایس اے کی طرف سے آدانا میں قائم آدانا کالنگ سینٹر  کا افتتاح کرنےوالے  توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک  کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ  یہ کالنگ سینٹر 14 اضلاع میں 20 میلین افراد کو خدمات فراہم کرئے گا ۔ ترکی چین کے بعد توانائی کے شعبے میں  4٫5 فیصد کیساتھ تیزی  سے ترقی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔   ترکی توانائی کے شعبے میں صحیح راہ پر گامزن ہے ۔وہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔  ترکی اس شعبے میں انتہائی اہم اقدامات اٹھانے کا عزم رکھتا ہے ۔

روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ  دنیا کی مہاشیر کمپنی رولز روئس کے ڈائریکٹر جنرل وارن ایسٹ  نے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ جو ملاقات کی ہے اس کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں ۔ وارن ایسٹ    نے ملاقات کے دوران  مشترکہ پیداوار پر زور دیا ہے ۔ انھوں نے  دنیا کے 8  ویں جدید ترین پیداواری اور ٹیکنالوجی   سینٹر کو ترکی میں قائم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انھوں نے 2023 میں محو پرواز ہونے والے ترکی کے قومی جنگی جیٹ طیارے کے پروجیکٹ میں بھی شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی  اور کہا ہے کہ وہ طیارے کے انجن کو مکمل طور پر ترکی میں تیار کرنا چاہتے ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک  نے طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ابتک تقریباً 160 افراد کو میرو ٹرانسپلانٹ کیساتھ زندگی بخشنے والا ترکوک  بیرونی ممالک کے مریضوں کے لیے بھی امید کی کرن بن گیا ہے ۔ بھارت کے رو سالہ بچے کے لیے 57 ممالک  سے 22 میلین عطیہ دینے کے خواہشمندوں کا معائنہ کیا گیا۔ موزوں بون  میرو ملنے کے بعد ترکوک نے دو سالہ بچے کی پہلی بار کامیاب بون  میرو ٹرانسپلانٹ کی ۔دوسری بون  میرو ٹرانسپلانٹ 18 اگست کو بیلجیم کے ایک مریض  کی گئی ۔ ترکوک یونان ،جرمنی اور امریکہ کے مزید 40 مریضوں کی ٹرانسپلانٹ کرئے گا ۔

 روزنامہ سٹار نے  فن و ثقافت کے موضوع پر اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جنوبی کوریا کے جونان شہر میں 28 ستمبر تا 3 اکتوبر ہونے والے انٹر نیشنل ڈانس فیسٹیویل میں ترکی کی نمائندگی کرنےوالے آلتن کوپرو لوک رقص   طائفے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ترک طائفے نے بہترین پر فارمینس کی وجہ سے جیوری سے پورے نمبر حاصل کیے ہیں ۔ اس طائفے نے  لوک رقص کیٹیگری میں 20 ممالک  پر برتری حاصل  کی ہے ۔ طائفے نے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ترکی کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں