ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2016

ترک ذرائع ابلاغ

556799
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2016

*** روزنامہ  خبر ترک نے "          اکٹھے ہی      مشکلات پر قابو پائیں گے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    د ہشت گرد تنظیم فیتو  اور پی کے کے  سے اختیارات حاصل کرنے والی   دہشت گرد تنظیم داعش  کے غازی انتیپ میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے  میں  51 افراد  جان بحق ہو گئے ہیں ۔ اخبار کے مطابق  دہشت  گردی کے اس واقعے نے ایک بار پھر ترک قوم    کو یکجا کردیا ہے اور  79 ملین ترکوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدو جہد   کا آغاز کردیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے  کہ    خونریز دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اس کے خاتمے تک   پورے عزم  اور استقلال سے جدو جہد کو جاری رکھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ انتیپ جسے پہلے ہی غازی  کا  کا لقب حاصل ہےآج بھی پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔  وزیراعظم بن علی یلدرم  آج   ری پبلیکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملک کے اتحاد و یک جہتی  کے لیے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔ دونوں جماعتوں نے اپنے  اپنے وفد کو غازی  انتیپ کے دورے پر روانہ کیا ہے تاکہ وہ خود حالات کا جائزہ لے سکیں۔

 

***روزنامہ  حریت  نے " ایسی  ہولناک وحشت پہلے کبھی نہ دیکھی تھی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   غازی انتیپ میں شادی کی تقریب کو  ماتم میں تبدیل  کرنے والی دہشت گرد  تنظیم  داعش  نے اپنی اس کاروائی کے لیے ایک کم سن بچے کا انتخاب کیا۔ اخبار کے مطابق  صدر ایردوان  نے کہا ہے  کہ بارہ تا چودہ سال کی عمر کے اس بچے کو  دہشت گردی کی اس کاروائی میں استعمال کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں  ہم کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتتے  ہیں ۔ دہشت گردی کی کاروائیوں  میں ملوث تمام ہی تنظیمیں  دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔ فیتو، داعش یا پی کے کے  یہ سب کی سب دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔ ہم ان تمام تنظیموں کو ایک بار پھر یہ پیام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی  بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں  ہو سکیں گی۔   یہ تنظیمیں ترکی میں اذانوں  کی آواز کو بند کرنے،  پرچموں کو سر نگوں کرنے  اور وطن کو تقسیم کرنے   کی کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

 

***روزنامہ   وطن  نے "  متحدہ امریکہ سے فتح اللہ گؤلن کو حاصل کرنے کے لیے ایک وفد امریکہ روانہ ہو رہا ہے"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم  فیتو  کی جانب سے ملک میں ناکام بغاوت  کے بعد ترکی کا  پہلا سرکاری وفد گؤلن کو حاصل کرنے کی غرض سے متحدہ امریکہ روانہ ہو رہا ہے۔  اس  وفد کے دورے کے بعد  متحدہ امریکہ کے  نائب صدر جو بائیڈن  ترکی تشریف لا رہے ہیں جبکہ متحدہ امریکہ کی وزارتِ انصاف کا ایک وفدآج ترکی کے دورے پر تشریف لا رہا ہے۔  اخبار کے مطابق نائب صدر جو بائیڈن 24 اگست بروز بدھ  ترکی کے دورے پر تشریف لائیں گے۔ ترکی متحدہ امریکہ سے گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مسلسل مطالبہ کرتا چلاآرہا ہے۔

 

***روز نامہ سٹار نے " سرائیو کا دل  "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  یورپ کے سب سے اہم فلم فیسٹویل  میں سے سرائیو  فلم فیسٹویل  میں"  ترکی    کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس فلم فیسٹویل میں  " سرائیو کا دل " نامی فلم کو کئی ایک ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔  سرائیو فلم فیسٹویل میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔  اس فلم فیسٹویل میں           220 سے زائد فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور  ایک   لاکھ سے زائد شائقین نے  ان فلموں کو دیکھا ہے۔  



متعللقہ خبریں