ترکی کی اخبارات کے جھلکیاں 18.08.16

ترکی کی اخبارات کے جھلکیاں 18.08.16

554511
ترکی کی اخبارات کے جھلکیاں 18.08.16

*** روزنامہ خبر ترک "ہم ترکی کا ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بعد ترکی کے ساتھ اظہارِ یک جہتی  کے لئے دوسرا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ کمال آقتن جی نے کیا۔ صدر ایردوان  اور آقن جی نے فیتو کے خلاف جدوجہد کے لئے باہمی تعاون  کے پیغامات دئیے۔ صدر ایردوان  نے کہا کہ "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے فیتو کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ہم نے ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کیا اور نہ ہی کبھی  فراموش کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے دیگر دوست ممالک بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے طرز عمل کو اپنے لئے مثال بنائیں گے"۔

 

*** روزنامہ صباح "ریڈی میڈ گارمنٹس کے بڑے بڑے مارکہ ترکی پر بھروسہ کرتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی سے سالانہ 4 بلین ڈالر مالیت کے تیار ملبوسات کی درآمد کرنے والی نائیک، ایڈی ڈاس، مانگو اور ایچ اینڈ ایم جیسی 15 گلوبل فرموں کے نمائندوں  نے ترکی پر مکمل بھروسے کا اور اپنے منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ ہونے کا پیغام دیا ہے۔ استنبول ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کنندگان   یونین   کے سربراہ حکمت تانری ویردی  نے ترکی سے ریڈی میڈ ملبوسات کی درآمد کرنے والی 15 گلوبل فرموں کے ترکی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ تانری ویردی نے کہا کہ ہم سے مال خریدنے والی فرموں کی ترکی  اسٹریٹجی میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں ہوئی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "شام کے لئے سہ فریقی کوآرڈینیشن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آئندہ ماہ ماسکو میں روس ، ایران اور ترکی پر مشتمل سہ فریقی کوآرڈینیشن اجلاس  منعقد ہو گا۔اجلاس میں شام کی زمینی سالمیت کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن 24 اگست کو انقرہ کے متوقع دورے کے نتائج کے مطابق روس، ایران اور ترکی پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ  میخائل بوگڈانوف نے بعض مخالف گروپوں کے ساتھ ملاقات کی۔ بوگڈانوف ماہِ ستمبر کے پہلے ہفتے تک مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن"دو ہزار سالہ بُرج موزائیک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع بُرصا کے علاقے حصار میں آرکیالوجک کھدائی کے دوران  2 اور 3 عیسوی  کا اور رومی دور سے متعلق موزائیک دریافت ہوا ہے جس میں برجوں اور موسموں کو موضوع  بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیواروں کی باقیات بھی دریافت ہوئی ہیں۔ اس موزائیک کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سورج کو ایک سال کے دورانیے میں 12  بڑے ستاروں کے جھرمٹ کے  اندر سے گزرتے ہوئے  دکھایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں موزائیک میں 12 مہینوں، برجوں ، 4  موسموں ، دنوں کے پلٹنے اور سورج کے استوا کو قطع کرنے کی بھی تصویر کشی کی گئی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "ڈی ۔میرین  کلاسیکی میوزک فیسٹیول میں نوجوان اسٹار اسٹیج پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رواں سال 12 ویں دفعہ متوقع بین الاقوامی ڈی۔میرین کلاسیکی میوزک فیسٹیول 20 اگست بروز ہفتہ  کی شام کو صدارتی سنفونی آکسٹرا کے  کانسرٹ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول 27 اگست تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں