اخبارات کی جھلکیاں

17/08/16

553772
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق  نے      " ُ ملک ڈھونگی  اور  فرضی  معتبر شخصیات  سے پاک ہوگیا   "کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایرودان نے   ترک بار ایسو  سی ایشن  کے صدر متین فیضی اولو اور   ان کے ہمراہ وفدسے ملاقات کے دوران  کہا کہ 15 جولائی کی  شب،     ملک کی   نام نہاد معتبر شخصیات کا کہیں نام و  نشان نہیں تھا اُس رات ٹینکوں کے  سامنے لیٹنے والے یہ  معتبر  افراد نہیں بلکہ ہماری  سفید  پوش عوام تھی  جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر  ملک میں جمہوریت کے  فروغ کےلیے  جدو جہد کی    جن پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

 روزنامہ صباح   نے"   فوجی پائلٹوں   کا تبادلہ"        کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  415 جولائی کے واقعات میں   ملوث فوجی پائلٹوں     کےلیے حکومت نے ایک    فیصلہ کیا جس کی رو سے  ملک میں ہنگامی  حالت کے دوران    560فوجی پائلٹوں کو   ٹرکش ایئر  لائنز میں  بطور پائلٹ فرائض  سر انجام کرنا ہونگے۔    اس سلسلے میں شہری ہوا بازی کا محکمہ غیر ملکی پائلٹوں کے لیے مختص 10 فیصد  کا کوٹہ بھی ختم کردے گا اور  فضائی کمپنی  بوقت ضرورت غیر ملکی  پائلٹوں سے  خدمات حاصل کر سکے گی ۔

روزنامہ  اسٹار نے خبر دی ہے کہ مشہور زمانہ  گلو کار    ایلٹن  جان  نے   انطالیہ ایکسپو 2016   کی      روح رواں ایجنسی کو ایک مراسلہ  روانہ  کیا ہے جس میں  انہوں نے   ترکی میں  جمہوری حکومت  کا تختہ الٹنے کی  کوشش پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ میری نیک  تمنائیں  آپ کے ساتھ ہیں اور میں   نو ستمبر کو    ایکسپو انطالیہ کے زیر اہتمام کانسرٹ میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کروں گا۔

روزنامہ خبر ترک     کی خبر کے مطابق،اقوام متحدہ   کے  ادارے برائے   تشہیر مصنوعات  نے  ترکی میں     خردہ فروشی      کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور غیر ملکی  برانڈز کے    اسٹورز کا کھُلنا جاری ہے۔ ادارے کے صدر سامی  کاریو نے  کہاہے کہ  ترکی میں  اس وقت  17 غیر ملکی برانڈز کے 2381 اسٹورز ہیں   جن کی تعداد میں سال  رواں کے آخر تک  90 اسٹورز کام مزید اضافہ  ہو جائے گا۔

 روزنامہ حریت  نے    خبر دی ہے کہ ترکی کے ساحلی قصبے بودروم  کی سیر کےلیے امریکی اداکار  ویلیئم ڈفو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ     آئیں ہیں۔ ویلیئم ڈفو  نے اسپائیڈر مین   کی سیریز میں   گرین گوبلن کے کردار میں   خاصی پذیرائی حاصل کی تھی  ۔61  سالہ اداکار  نے گزشتہ روز  ایک ریستوران   میں  اہل خانہ کے ہمراہ کھانا کھایا اور ترک کبابو ں     کو کافی  پسند کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں