ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.08.2016

ترک ذرائع ابلاغ

552202
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -  15.08.2016

*** روزنامہ   وطن نے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے قیام کی پندرہویں سالگرہ   کے بارے میں اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان  کے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے پارٹی ورکروں سے خطاب کو نمایاں جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ   صدر ایردوان نے  ایک بار پھر  دہشت گرد تنظیم  فیتو   کو سخت پیغام دیا ہے۔ اخبار کے مطابق صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ   15 جولائی   ترکی کی تاریخ   کا سیاہ ترین اور   خون ریز  دن تھا ۔ 15 جولائی کی ناکام بغاوت   میں ملوث    افراد  کو ہمیشہ ہمیشہ کے  لیے خاتمہ کردینا  ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اب ہم 15 جولائی سے قبل کا رویہ ہرگز نہیں اپنائیں  گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک   کی  خبر کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم  نے اپنے  خطاب میں کہا ہے کہ  " ہم اپنے اتحاد اور یک جہتی کا تحفظ کرتے رہیں گے اور ڈیموکریسی کی پاسداری  کے لیے پہرہ دیتے رہیں گے۔  وزیر اعظم  بن علی یلدرم  نے آق پارٹی کے قیام کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ترک قوم نے   15 جولائی  کی خون ریز ناکام بغاوت   کے  سامنے  سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے اور  قوم کے اس اتحاد اور یک جہتی کا ہم ہمیشہ ہی تحفظ کرتے رہیں گے اور ہم نے  ڈیمو کریسی  کی پاسداری کے لیے  پہرہ دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس پر آئندہ بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔   

 

***روزنامہ  حریت   نے  متحدہ امریکہ کے سفیر جیمز جیفری  کے اس بیان کو نمایاں  جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حالات      ناکام بغاوت  کے پیچھے گؤلن کا ہاتھ ہونے کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق متحدہ امریکہ  کے ترکی میں مقیم سفیر  جیمز جیفری نے کہا ہے  15 جولائی کی ناکام بغاوت  کی اصلی وجہ کیا تھی اس بارے میں صورتِ حال بڑی غیر واضح ہے  تاہم  ترکی میں  جمہوریت کا خاتمہ کرتے ہوئے  خفیہ   طور پر اقتدار حاصل کرنے کے ٹارگٹ کے بارے میں کسی کو بھی کوئی شبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناکام بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہونے کے بارے میں ہمیں ابھی  واضح ثبوت حاصل نہیں ہوئے ہیں تاہم  حالات ناکام بغاوت  کے پیچھے گؤلن کا ہاتھ ہونے کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو  اس بارے میں تمام  ثبوت عدلیہ کو پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں بھی ناکام بغاوت کے پیچھےموجود آلہ کار کو جاننے  کا موقع میسر آسکے۔

 

***روزنامہ سٹار  نے "  ایک سو شہنائی نوازوں کا جمہوریت کے حق میں مظاہرہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  امسال 16تا 25  ستمبر   کو پانچویں  مرتبہ   منعقد ہونے والے   شہنائی فیسٹویل کے لیے ایک دستاویزی  فلم تیار کی گئی ہے  جس میں  ایک سو  کے لگ بھگ شہنائی نوازوں نے   اپنے اپنے فن  کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس  مظاہرے میں شہنائی نوازوں نے   قومی ترانہ بجاتے ہوئے  ملک میں ڈیمو کرسی      کو مضبوط بنانے کا درس دیا ہے۔ اس مظاہرے کو دیکھنے والے شائقین نے دیر تک  تالیاں بجاتے ہوئے   شہنائی نوازوں کی حوصلہ افزائی کی۔

 

***روزنامہ  صباح  نے " سائیکل پر دنیا کی سیر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اپنے کاروبار کو چھوڑ کر دنیا  کی سیر کو نکلنے  والے   گؤرقان گینچ   نے اب تک 52 ممالک کی سیر  کی ہے  اور ان ممالک میں مختلف خصوصیات اور رسم و رواج کو قریب سے دیکھا ہے۔  انہوں نے کہا ہے انہوں نے اپنے سفر کے دوران  سیلابوں اور زلزلوں  کی پرواہ کیے بغیر اپنے سفر کو جاری رکھا۔ گؤرقان گینچ    کے سن 2020 میں دنیا کا   سفر  مکمل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں