ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.16

549893
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.16

*** روزنامہ صباح " آو ، مل کر ہلّہ بولو" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم یا متوازی حکومتی ساخت FETO/PDY  کے 15 جولائی کو حکومت پر حملے کے اقدام کے بعد شروع ہونے والے جمہوریت کے پہرے کو 27 دن کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے صدارتی سوشل کمپلیکس میں عوام سے ملاقات کرنے کی خبر پانے پر انقرہ کے شہریوں نے   ہزاروں  کی تعداد میں سوشل کمپلیکس کا رُخ کیا۔ صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریت پہرے کے آخری دن سوشل کمپلیکس کے 'شرف دروازے' پر لگائے گئے اسٹیج  سے عوام کے ساتھ خطاب کیا۔ صدر  ایردوان نے  بیش  تیپے   کے اس اجلاس میں جمہوریت پہرے میں وقفہ ڈالے جانے کا اعلان  کیا اور  دہشت گرد تنظیم کو للکارتے ہوئے کہا کہ "توہین کے پہرے سے FETO  ہٹتی ہے تو PKK  اس پہرے پر لگ جاتی ہے ، PKK چھوڑتی ہے تو داعش اس پہرے پر لگ جاتی ہے  لہٰذاتوہین و غداری کے اس پہرے میں یہ سب دہشت گرد تنظیمیں ایک ساتھ جہنم واصل ہوں گی۔ میں PKK ، FETO ، داعش اور PYD سے کہتا ہوں کہ  آو ایک ایک کر کے نہیں مل کر حملہ کرو اللہ نے چاہا تو آپ اس ملت پر حاوی نہیں ہو سکیں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " صاحبِ ایمان  کریزی ترک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  15 جولائی کی رات بلا خوف و خطر  ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر ہو جانے والی ملت پر فخر کا اظہار کیا اور ان  شہداء اور غازیوں کو جذباتی الفاظ کے ساتھ یاد کیا۔ انہوں نے ٹینکوں کے سامنے سینہ تاننے والے جانثار شہریوں کے لئے  "صاحبِ ایمان کریزی ترک" کی اصطلاح استعمال کی اور کہا کہ یہ ملت پیشانی سے چومے جانے کے لائق  ہے۔ اس ملت کو 'کریزی ترک' کے الفاظ سے پکارا جاتا ہے لیکن میں انہیں 'صاحبِ ایمان کریزی ترک' کہوں گا۔ انہوں نے اس بات کے مکمل شعور کے ساتھ کہ وہ کیا کر رہے ہیں  اور  کیوں کر رہے ہیں ، حالات پر قابو پایا   ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "مکار  دہشت گرد تنظیم PKK دوبارہ فعال ، 11 شہید " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FETO کی طرف سے قبضے کی ناکام کوشش کے بعد PKK  کے دہشت گردوں نے اپنی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ضلع شرناک کی تحصیل اُلو دیرے میں PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب  کردہ بم کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں  4 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں نے ضلع دیار بکر میں 5 شہریوں  کو ،ضلع تنجے لی میں ایک ٹیکنیشن  اور ضلع ماردین میں ایک پولیس اہلکار کو  شہید کر دیا ہے۔

 

*** "دیدے آچ کے مفروروں کے لئے طلب بھیجی جا رہی ہے" کی  سرخی کے ساتھ 'روزنامہ حریت' لکھتا  ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو قبضے کی ناکام کوشش کے بعد اگلے دن ہیلی  کاپٹر کے ذریعے یونان کے شہر دیدے آچ  فرار ہونے  والے 8 فوجیوں کی ترکی کو واپسی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ استنبول ریپبلکن اٹارنی دفتر نے استنبول کے علاقے سماندرا سے ترک مسلح افواج کے سکورسکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں  کو ترکی کے حوالے کرنے کی طلب  کو یونانی حکام تک پہنچانے کے لئے  وزارت انصاف  بین الاقوامی قانون  اور امور خارجہ  کی ڈائریکٹریٹ میں بھیج دیا ہے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بلغاریہ میں فیتو کے ایک رکن سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'عبداللہ بیوک ادلی  ' نامی فیتو کے دہشت گرد  کی طرف سے بلغاریہ میں سیاسی پناہ کی  طلب  کی درخواست کو بلغار یہ کے حکام کی طرف رد کر دیا گیا ہے ۔  بلغاریہ کے حکام نے غدار کو  ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت اسے ہم ترکی لا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں