اخبارات کی جھلکیاں

10/08/16

548897
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار نے" روس کے ساتھ تعلقات بحال"  کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ  صدر  رجب طیب ایرودان    کی روسی  ہم منصب  ولا دیمیر پوٹین کے ساتھ  تقریباً نو ماہ  بعد  سینٹ پیٹرز برگ  میں  ملاقات ہوئی  جس سے دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کا ایک نیا  دور شروع ہو گیا ہے۔

دونوں صدور کے درمیان  مذاکرات میں  دو طرفہ سیاسی تعلقات، گیس منصوبوں اور  اقتصادی و تجارتی تعلقات  بڑھانے پر اتفاق رائے طےکیا گیا ۔ اس کے علاوہ  بلا ویزہ سیاحت کا  امکان    اور چارٹر طیاروں کی  آمدو رفت بھی جلد ہی شروع  کی جائے گی  ۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کے  واقعے  کے بعد مغربی رہنماوں کے بجائے   صدر پوٹین وہ  واحد  سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے   جناب ایردوان کو ٹیلیفون  کرتےہوئے سب سے پہلے     اس  کی مذمت کی تھی ۔

 روزنامہ خبر ترک  نے   خبر دی ہے کہ  امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ    نے  صدر ایرودان اور روسی صدر پوٹِن کے  درمیان  ملاقات کو اپنی سرخیوں کی زینت بنایا ۔ سی این این   نے    اس بارے میں  تبصرہ کیا کہ  15 جولائی کے بعد   ترکی اور روس کے درمیان  تعلقات   بہتر ہوئے ہیں جبکہ بی بی سی نے  لکھا ہے کہ  مغربی لیڈروں      کی طرف سے 15 جولائی کے واقعات پر ہمدردی کے بجائے مخالفت کرنےکے جواب میں روسی صدر     واحد شخصیت تھے جنہوں نے  ترکی میں جمہوری  حکومت   کی حمایت کی تھی ۔

روزنامہ حریت   نے   وزیر قانون بکر بوزداع کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ   15 جولائی کے واقعات میں  صرف  ترک مسلح افواج  میں شامل کالی بھیڑوں     کو  ملوث کرنا  غلط ہوگا کیونکہ  گولن تحریک کے کارندے  ترکی کے بیشتر سرکاری و نیم سرکاری  اداروں میں  موجود ہیں جنہوں نے  ملک میں بغاوت  کی   اس کوشش میں  ساتھ دیا تھا ۔

روزنامہ صباح  کےمطابق  سات اگست کو استنبول میں ہونے والی عظیم الشان  ریلی    کے ویڈیو  کو  اب بیرونی ممالک میں بطور متعارفی  مہم کے  استعمال میں لایا جائے گا  جس سے    مغربی مما لک کے درمیان ترکی کے بارے میں   موجود  غلط آرا٫  کو رفع کرنے میں مدد ملے گی جس کےلیے  ترک ٹور آپریٹرز ایسو سی ایشن  نے  خصوصی پوسٹرز چھپوائے ہیں ۔

روزنامہ ینی شفق نے "ترک ٹریکٹرز دنیا میں  مشہور"کے زیر عنوان خبر میں  لکھا ہے کہ  ٹریکٹروں   کی تیاری میں اس وقت ترکی کو نمایاں مقام حاصل ہے  ۔ ترک محکمہ شماریات کے مطابق ، سال رواں  کے ابتداءی 5 مہینوں   میں  اندرون ملک ٹریکٹروں   کی خرید و فروخت  میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں  15 فیصد اضافہ ہوا   جس کے نتیجے میں    ملک میں 28685 ٹریکٹر فروخت کیے گئے۔واضح رہے کہ اس وقت   ٹریکٹروں   کی فروخت کے اعتبار سے ترکی کا نام چوتھے  پائیدان پر آتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں