ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔ 08۔05

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔ 08۔05

545742
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔ 08۔05

 

 روزنامہ خبر ترک نے " فتح اللہ گؤلن کی گرفتاری کا فیصلہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول کی فوجداری عدالت نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کے 15 جولائی کی انقلابی کوشش میں ملوث ہونے اور انقلاب کے احکامات جاری کرنے  کیوجہ سے  اس کی گرفتاری کا فیصلہ صادر کیا ہے ۔ فیصلے کیمطابق دہشت گرد تنظیم فیتو کے    سرغنہ فتح اللہ گؤلنکی حکم پر  اس کے حامیوں نے یہ انقلابی کوشش کی ہے ۔

روزنامہ صباح نے " فیتو کے اسکولوں کو بند کیا جا رہا ہے "   جلی سرخی کیساتھ  لکھا ہے کہ 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو  کیطرف سے  حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کے بعد ترکی نے دنیا بھر میں فتح اللہ گؤلن کے اسکولوں کو بند کرنے کے لیے ممالک کیساتھ سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ترک حکام نے اس سلسلے میں سب سے پہلے آذربائیجان ،پاکستان اور صومالیہ کے حکام سے مذاکرات کیے ہیں ۔  دیگر ممالک کیساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں ۔ اس تنظیم کے 170  سے زائد ممالک میں   اسکول موجود ہیں ۔دنیا بھر میں فیتو کے اسکولوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے جن میں سے 140 اسکول امریکہ میں موجود ہیں ۔

روزنامہ سٹار  لکھتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے    سرغنہ فتح اللہ گؤلن کی ناکام انقلابی کوشش سے لیکر ابتک عوام جمہوریت کی پاسداری کا پہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سات اگست کو ترکی کے 81 اضلاع اور استنبول ینی کاپی میں ہونے والی میٹنگ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ استنبول ینی کاپی میٹنگ  کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔میٹنگ میں شرکت کے خواہشمند یورپی اور اناطولیہ کے  حصے سے بسوں کے ذریعے ینی کاپی جائیں گے ۔ فیری بوٹس سے بھی ینی کاپی پہنچنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے علاقے میں 13 ہزار  اہلکار ،طبی اور فائر بریگیڈ کا  عملہ  فرائض انجام دے گا ۔

 روزنامہ ینی شفق نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں انقلابی کوشش کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترکی میں دلچسپی میں کمی نہیں آئی ہے ۔ سالانہ 27 میلین گاڑیاں تیار کرنے والی جاپانی کمپنی ہونڈا ترکی پر اعتماد رکھنے کیوجہ سے  یہاں  پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ہونڈا کے ترکی کے سربراہ حیڈیٹو یاماساکی نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں موٹر سائیکلوں کا کارخانہ کھولیں گے  اور انھیں ترکی پر پورا  بھروسہ رکھتے ہیں ۔

 روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ امریکن خلائی ادارے ناسا   نے خلاء سے استنبول کی کھینچی جانے والی تصویروں کو شائع کیا ہے ۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور مدار میں موجود خلا ء باز جیف ویلیمز نے ایک ویڈیو  بھیجا ہے جس میں استنبول کے تیسرے پل کو دکھایا گیا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ آبنائے استنبول  یورپ اور ایشیا  کو ملا نے والی براعظمی  حد ہے ۔



متعللقہ خبریں