ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.16

544965
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.16

*** روزنامہ ینی شفق "اے یورپ، ایردوان کے لئے اٹھ  کھڑے ہو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی میں آئینی نظم و ضبط کو توڑنے کے لئے کئے گئے خونی حملے کے مقابل یورپ کے ردعمل کے خلاف سویڈن کے سابقہ وزیر اعظم  کارل بلڈ پکار اٹھے ہیں۔ امریکی ' پولیٹیکو  انٹر نیٹ سائٹ' کے لئے رقم کردہ مقالے میں انہوں نے 'اے یورپ، ایردوان کے لئے اٹھ کھڑے ہو' کے عنوان کے ساتھ رقم کردہ مقالے میں ترکی میں 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے مقابل یورپ کی خاموشی  کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے  قبضے کے اقدام کے مقابل خاموش رہنے پر یورپ کو مخاطب کر کے سوال کیا ہے کہ "کیا برسلز سو رہا ہے؟ " انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایک ایسے مقام پر آ پہنچی ہے کہ جہاں وہ کسی کو بھی جمہوریت اور انسانیت کا درس نہیں دے سکتی۔

 

*** روزنامہ صباح "ینی کاپی  میں ایک بڑا ہجوم، مشہور شخصیات کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک ملت کی طرف سے 7 جولائی بروز اتوار کو ینی کاپی جلسہ گاہ  میں متوقع جمہوریت میلہ میں شریک ہونے والی معروف شخصیات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جمہوریت میلے میں فنکاروں کے حصے کے منتظم پولا ت یاجی نے کہا ہے کہ فنکاروں، ٹی وی   کے ستاروں اور کھلاڑیوں پر مشتمل 500 افراد کی فہرست سے ہم نے شروع کیا لیکن اب اس فہرست میں شامل شخصیات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ینی کاپی  جمہوریت میلے سے پہلے مشہور شخصیات  کا جمہوریت پہرہ بھی جاری ہے۔ آج شام استنبول تقسیم اسکوائر میں  گلوکاروں اور فنکاروں کی کثیر تعداد "میرے وطن " نامی نغمے کو باہم مل کر گائے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "FETO کے لیڈر کو دینی رہنما کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیور میز نے کہا ہے کہ قبضے کے اقدام کے ساتھ عوام کی طرف سے  رنگے ہاتھوں  پکڑی جانے والی  دہشتگرد تنظیم FETO کو دینی جماعت کی شکل میں دیکھنا اور اس کے لیڈر کو دینی رہنما کے طور پر قبول کرنا ناممکن ہے۔ گیور میز نے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ نے بھی کہا ہے کہ 'محتاط رہیں  وہ فریب دینے والے آپ کو اللہ کا نام استعمال کر کے دھوکا نہ دے دیں"۔  گیورمیز نے کہا کہ ہم نے اس تنبیہ کا ادراک نہایت سخت امتحان سے گزرنے کے بعد اور بہت تاخیر سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کے نام پر ذاتی مفادات اور اثر و رسوخ کے حصول کی کوئی دینی بنیاد موجود نہیں ہے۔ اس نوعیت کی جماعتوں کے خلاف اپنے طرز عمل کو ظاہر کرنا ہمارا اخلاقی و اسلامی فریضہ ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "جب ہم آگے بڑھنا شروع کرتے ہیں تو یہ ہمیں روکنے  کی کوشش کرنے لگتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل  و مواصلات احمد آرسلان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کو جغرافیہ کے لحاظ سے پُل کی حیثیت سے نکال کر عالمی تجارتی کوریڈور کے حوالے سے پُل کی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آرسلان نے کہا کہ ترکی کے پُل اور سڑکوں جیسے منصوبوں کو ایک دوسرے سے منسلک  کرنے پر  بین الاقوامی سطح پر  تجارتی مال کو مختصر ترین وقت میں  اور سستی ترین شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے والا ایک کوریڈور سامنے آتا ہے۔ لیکن اس تجارتی منڈی کے ترکی کی طرف منتقل ہونا شروع کرنے  کے بعد سے   دنیا میں  تجارتی و رسل و رسائل کے حلقوں نے بے اطمینانی کا اظہار کرنا اور اس راستے میں رکاوٹ بننا شروع کر دیا ہے۔ تیزی سے ترقی کر نے  کی وجہ سے ان سے ترکی گوارا نہیں ہو پا رہا لیکن ہم اپنے منصوبوں کو مکمل کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں