اخبارات کی جھلکیاں

03/08/16

543887
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  نے  "سرمایہ کار  بے فکر رہیں  حکومت مراعات دیتی رہے گی   "کے زیر عنوان خبر میں  لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے  غیر ملکی سرمایہ کاروں  سے کہاہے کہ وہ  ترکی میں سرمایہ کاری کو ماضی کی طرح  جاری رکھیں چونکہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے سرمایہ کاروں کے مفادات کا سودا ہو سکے ۔

روزنامہ اسٹار  "  یورپ سٹپٹا گیا "کے زیر عنوان  خبر میں  لکھتا ہے کہ   ترک  وزیر  خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  جرمن اخبار فرینکفرٹر آلمان  زیٹونگ     کو انٹرویو دیتےہوئے   واضح کیا کہ  اگر یورپ نے     ویزے میں نرمی   کا وعدہ پورا نہیں کیا تو   ہمارےلیے مہاجرین کی واپسی ناقابل قبول ہوگی ۔  وزیر خارجہ کے اس بیان سے یورپی  ایوانوں میں ہلچل مچ  گئی ہے  جس کے جواب میں  آسٹریا کے وزیر خارجہ سبیستیان کرز  نے  کہا کہ  ہم ان  گیدڑ بھبکیوں  سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور اپنی سرحدوں کے تحفظ    پر مامور ہیں، اس بیان کے جواب میں  ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دھمکی  نہیں  بلکہ  میری ذاتی رائے ہے سیبیستیان   جسے آزادی اظہار کہا جا تا ہے ۔

روز نامہ  ینی شفق   کے مطابق  گزشتہ ماہ  ترکی کا بیرونی تجارتی خسارہ 32٫ 2 فیصد سے کم ہوتےہوئے  4٫78 بلین ڈالر ہو گیا  ہے ۔ رواں سال کی پہلی شش ماہی    میں  مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی شرح  کا تناسب 3٫6 فیصد  بڑھتے ہوئے 71٫3 فیصد رکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر اقتصادی امور  نہاد زیبک جی نے  اس حوالے سے کہا کہ  کھیپوں اور آزادی  منڈیوں  سے ہونے والی برآمدات اگر  شامل کی جائیں تو یہ تناسب   مزید بڑھ سکتا ہے   اور امید ہے کہ  سال کے آخر تک   تجارتی خسارہ مزید کم ہو جائے گا۔

 روزنامہ صباح  نے   ایکسپو 2016 میں اسٹنگ  اور اینریک اگلےسیاس  کی آمد    کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  آنے والی نسلوں کے  لیے ایک  بہتر دنیا   کے تحت  ترکی میں  منعقد ہونے والے انطالیہ   ایکسپو 2016  میں  دنیا کے نامور فنکار و موسیقار گاہے بگاہے  اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس ماہ کے دوران   عالم موسیقی کے نمایاں برطانوی   ستارے  اسٹنگ   اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جن کے البمز  کی اب تک  100 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اسٹنگ کے بعد  لاطینی  پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ  انریک اگلے سیاس  اپنے مشہور نغموں کے  ساتھ شائقین موسیقی کی خدمت میں  16 اگست کو ایک کانسرٹ پیش کریں گے۔

روزنامہ حریت    نے خبر دی ہےکہ    انطالیہ کے  قومی عجائب خانے کے اشتراک سے  سن 2012 سے پرگے کے تاریخی شہر کی کھدائی کا کام  جاری ہے  جہاں سے  دوسری صدی عیسویں  اور رومی سلطنت سے وابستہ  ایک تخت نکالا گیا ہے  جس کا  لقب ماہرین نے  caracalla  تجویز کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کھدائی کے دوران یہاں سے مارکوس اورےلوس  انتونیوس  کا مجسمہ بھی ملا ہے    جس کی مثال دنیا  میں نہیں ملتی ۔

 



متعللقہ خبریں