ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.16

527771
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.16

*** روزنامہ  اسٹار"ترکی اپنے موقف پر ڈٹا رہا یورپی یونین کو پس قدمی اختیار کرنا پڑی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ویزے کی معافی کے موضوع پر یورپی یونین کی طرف سے آخری لمحات میں پیش کردہ "دہشت گردی کی تعریف کو تبدیل کرنے" کی شرط  کے مقابل ترکی نے واضح اور دو ٹوک روّیے کا اظہار کیا۔ یورپی یونین حکام کے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات  میں  ترکی نے واضح شکل میں پیغام دیا کہ دہشت گردی کے آئین کی یورپی یونین کی خواہشات کے مطابق تبدیلی کی بات موضوع بحث تک نہیں ہو گی۔  ترکی کو ویزے کی معافی کے بارے میں گرین سگنل  دینے والے یورپی یونین کمیشن  کے امور داخلہ کے رُکن دمتری آورامپولوس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جد وجہد کے قانون میں تبدیلی نہ کرنے کے موضوع پر ہم ترکی   کے طرز عمل کا  احترام کرتے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن "روس کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے سے 10 بلین ڈالر کا فائدہ ہو گا" کی سرخی کے ساتھ  شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان حالات  معمول پر آنا شروع ہونے سے  اقتصادیات میں طیارے کے  بحران سے قبل کی شرائط کی بحالی کے اشارے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ترک۔روس تعلقات  کی تیزی سے بحالی پر بحران کے دنوں میں سکڑاو کی شکار تجارتی ،سیاحتی اور  شٹل ٹریڈ کی آمدنی میں بھی بحالی آئے گی اور ترک اقتصادیات میں 2 سال میں کُل 10 بلین ڈالر  کا اضافہ ہو گا۔

 

*** روزنامہ صباح "نہ تھمنے والے آنسو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑے انسانی المیے کے طور پر قبول کی جانے  والی اور 8 ہزار 372 بوسنیائی باشندوں کے قتل کا سبب بننے والی سربرنیٹسا  نسل کشی کے چھوڑے ہوئے زخم 21 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تازہ ہیں۔ نسل کشی کے دوران ہلاک کئے جانے اور اجتماعی قبروں میں دفن کئے جانے والے افراد   میں سے 127 کی شناخت  کے بعد ایک تقریب  میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ انہیں  پوتوچاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تقریب میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔ اس تازہ تدفین کے بعد قبرستان میں  قبروں کی تعداد 6 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ترکی یونیسکو کے ساتھ تعاون کی مقدار کو دو گنا کر رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یونیسکو عالمی ورثہ کمیٹی کا  40 واں  اجلاس  استنبول کنوینشن سینٹر میں  جاری ہے۔ اجلاس کے دوسرے دن  استنبول میمورینڈم  شائع کیا گیا۔ میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ مالی وسائل کی کمی سمجھوتے کے اس کی ضرورت کے مطابق  اطلاق میں رکاوٹ  کا سبب بن رہی ہے لہٰذا وقت ضائع کئے بغیر جانبدار  حکومتیں مالی وسائل کی فراہمی میں تعاون کریں۔ ترکی نے مالی بحران کے شکار ادارے یونیسکو کے لئے تعاون کی مقدار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی نے کہا ہے کہ ترکی کی حیثیت سے ہم اپنے سالانہ مالی تعاون کی مقدار کو آئندہ ٹرم میں ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ حریت "ترکی ۔روس تعلقات کی بحالی سے  نیٹو کو سکھ کا سانس آیا " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ نیٹو میں روس کے مستقل نمائندے الیگزینڈر گرشکو نے کہا ہے ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کی بحالی سے نیٹو کو اطمینان کا سانس ملا ہے۔ رشئین 24 ٹی وی  چینل پر بات کرتے ہوئے گرشکو نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو گرانے کے فوراً بعد  نیٹو کی طرف رجوع کیا۔ اور جو  دکھائی دے رہا تھا وہ یہ کہ ترک۔روس تعلقات کے سنجیدہ سطح پر متاثر ہونے کے بعد نیٹو مشکل حالات کا شکار ہو گیا تھا لیکن تعلقات کے معمول پر آنے سے اسے کافی حد تک آسودگی ملی ہے۔



متعللقہ خبریں