ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.07.2016

ترک ذرائع ابلاغ

527121
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.07.2016

 

*** روزنامہ  صباح  نے" اسلحے کی تیاری میں مقامی  پیداوار میں اضافہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  قومی اور مقامی سطح پر  پیدا کیے جانے والے دفاعی  سازو سامان کی وجہ سے ترکی  کا غیر ملکی اسلحے کو حاصل کرنے  کے انحصار میں چالیس فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے ۔دفاعی صنعت  کی پیداوار  کے ڈاریکٹریٹ جنرل  کی طرف سے تیار  کردہ رپورٹ  کے مطابق  غیر ملکی اسلحے  کی 2015 میں  15 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور اس مد میں  ایک بلین ڈالر کی بچت کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " دہشت گرد تنظیم پی کے کے میں بڑے پیمانے پر بھگڈر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی میں دہشت گردی کے خلاف  جاری جنگ میں  ترکی  کو حاصل ہونے والی کامیابیوں   کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم "پی کے کے" شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دہشت گرد تنظیم اب  خود بھی ان  مشکلات کا اعتراف کرنے لگی ہے۔   ترک فوج کی جانب سے شروع کردہ کاروائیوں کے نتیجے میں  بڑی تعداد میں دہشت گرد اس   تنظیم سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق پی کے کے اندر پیدا ہونے والی افرا تفری کی وجہ سے دہشت گرد اب بچوں کو بھی قتل کرنے سے  نہیں چونکتے ہیں  ۔

 

***روزنامہ سٹار    کی "  متحدہ امریکہ کے  رونما ہونے والے واقعات شدت اختیار کرسکتے ہیں" کے زیر عنوان  خبر  کے مطابق    صدر  ایردوان   نے کہا ہے کہ  متحدہ امریکہ میں سیاہ فام  باشندے کی قتل کے بعد شروع ہونے والے  واقعات پر قابو پانا  اب آسان کام نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ متحدہ امریکہ میں گزشتہ سات ماہ کے دوران  560 کے قریب سویلین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویلین اور دہشت گردوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متحدہ امریکہ میں پولیس کے اختیارات  کا ذکر کرتے ہوئے     کہا کہ پولیس   کسی بھی ڈرائیور کو  پہلے زمین پر لیٹنے  کا حکم دیتی ہے اور پھر اسے  اپنا لائسنس پیش کرنے کو کہتی ہے  تو ڈرائیور کو  جیب سے لائسنس  نکالنے  کا موقع دیے بغیر ہی گولی مار دی جاتی ہے  تو پھر  اس قسم کے واقعات  کے بعد  تشدد کی لہر دوڑ جانا ایک فطری بات ہے۔

 

***روزنامہ  وطن   نے " آوشا جزیرے میں   سیاحوں  کا تانتا" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   بحیرہ  مرمرہ   کےاہم سیاحتی مقامات میں سے آوشا جزیرے میں نو دن کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں  سے کچھا  کچھ بھرا رہا۔  اخبار کے مطابق جزیرے  کے 50  بیچز پر ہر وقت لوگوں کو رش لگا رہا  اور سیاح شہر سے دور کھلے سمندر میں چھٹیوں کے مزے لوٹتے رہے ۔ علاقے   میں موجود مارکیٹوں  اور ہوٹلز  میں بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کی گئیں اور سیاحوں  کو  خواہشات کا احترام کیا گیا جس کی وجہ سے  سیاح اس جزیرے سے بڑی خوشی خوشی اپنے اپنے علاقوں کو  واپس روانہ ہوئے ہیں۔ آوشار جزیرے میں موسم خزاں تک اسی طرح سیاحوں  کا رش دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ  حریت     نے " اتھلیٹک میں بڑی کامیابی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ہالینڈ کے دارالحکومت  ایمسٹرڈیم  میں ہونے والے  یورپی اتھلیٹک مقابلوں  میں ترکی نے  چار طلائی، پانچ  نقرئی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کرتے ہوئے مقابلوں میں  چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اخبار کے مطابق   اس طرح ترکی نے پہلی بار ایک سات یورپی اتھلیٹک مقابلوں  میں اتنی بڑی تعداد  میں تمغے حاصل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔



متعللقہ خبریں