ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.16

521523
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.06.16

*** روزنامہ اسٹار "پوٹن کی ایردوان  کو پیشکش، آئیے ایک نیا صفحہ کھولیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ طیارے کے بحران کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو بھیجے گئے مراسلے کے بعد دونوں رہنماوں  نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ " دوبارہ ملاقات پر میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ موجودہ صورتحال دونوں ممالک میں سے کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔ آئیے نئے باب  کاآغاز کریں"۔ایردوان اور پوٹن  نے دوطرفہ تعلقات کے معمول پر آنے اور بالمشافہ ملاقات کے موضوع پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ دونوں  رہنما 4 سے 5 ستمبر کی تاریخوں میں چین میں متوقع  2016 جی۔ 20 ہنگ زو سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " غزہ کی عیدی ترکی کی طرف سے" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالات  کو معمول پر لانے  کا مرحلہ شروع ہونے کے بعد غزہ کے لئے انسانی  امداد لے جانے والا لیڈی لیلیٰ بحری جہاز مرسین  کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جہاں اس کے عید الفطر  کے لئے تیار کئے گئے کارگو  پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ جہاز میں 10 ہزار ٹن خوراک  کے پیکٹوں کی تعداد کو بڑھا کر   11 ہزار  ٹن کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 20 ہزار جوتوں کے جوڑوں اور 1 لاکھ 20 ہزار ملبوسات کے ساتھ جہاز کو کل عازمِ سفر کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح " استنبول  کے لئے، ترکی کے لئے دعا کریں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی شہرت کی حامل  شخصیات نے بھی استنبول اتاترک ائیر پورٹ  میں ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈونا نے  اپنے انٹر نیٹ کے صفحوں سے دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور پنے پیغام میں لکھا ہے کہ "استنبول کے لئے اور ترکی کے لئے دعا کریں، آخر کسی دوسرے سے پیار کرنا اس قدر مشکل کیوں ہے"۔ مشہور برطانوی ماڈل ناومی کیمپ بیل نے  سرخ اور سفید پھول کی شکل میں ترک پرچم کی تصویر کے ساتھ "میری دعائیں اور محبت استنبول ا ور  ترکی کے ساتھ ہے" کا پیغام شئیر کیا ہے۔ امریکہ کے معروف فنکار اینریک اگلیسئیس ، پیرس ہلٹن، گلوکار ہ شر، ایپل کے سی ای او ٹِم کُک، بالی وُڈ کے فنکاروں ہترک  روشن، ارجُن کپور  اور ماہرہ خان  اور امریکہ  کے گلوکاروں پنک اور لیان رائمز، امریکی اداکاروں جیرڈ لیٹو اور ایلیجاہ وُڈ  نے بھی ٹویٹر سے استنبول کے حملے پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "چین کے ساتھ جوہری تعاون "کی  سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی جوہری توانائی ا ور ٹیکنالوجی کے شعبوں  کو چین کے ساتھ تعاون کر کے  مزید مضبوط کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات البائراک  اور چین کے نیشنل انرجی بیورو کے ڈائریکٹر نور بکری  نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق  میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ پر دستخط کر دئیے  ہیں۔ یہ میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ جوہری  ٹیکنالوجی اور جوہری تعاون  کو دو طرفہ شکل میں فروغ دینے سے متعلق ہے۔



متعللقہ خبریں