ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.16

519831
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.16

*** روزنامہ وطن " غزہ کے لئے پہلا امدادی بحری جہاز  جمعہ کے روز روانہ ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان پورے 6 سال کے بعد صلح ہو گئی ہے۔ غزہ کے لئے پہلا امدادی بحری جہاز جمعہ کے روز روانہ ہو رہا ہے۔ ترکی کے وزارت اعظمیٰ آفات و ہنگامی حالات کے ادارے  AFAD   کے زیر انتظام لیڈی لیلٰی کارگو بحری جہاز جمعہ کے روز مرسین کی بندرگاہ سے روانہ ہو  کر اشڈوڈ کی بندرگاہ پر پہنچے گا۔ امدادی سامان میں، عید کے موقع پر فلسطینی بچوں میں تقسیم کرنے کے لئے، 10 ہزار  کھلونے،  آٹا، چاول اور 3 ہزار ٹن چینی شامل ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " کئی بلین  مالیت کے منصوبے  طاق سے اتر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا سمجھوتہ توانائی، دفاع اور تعمیراتی سیکٹر  کے راستے سے رکاوٹیں ہٹا دے گا۔ اسرائیل کی گیس سے دلچسپی لینے والی فرموں کے اسٹاک مارکیٹ کے حصص کل حقیقی معنوں میں آسمانوں سے باتیں کر رہے تھے۔ اسرائیل کے ساتھ   ترکی کے  تعلقات معمول پر آنے کے بعد مشرقی بحر اسود کے ساحلوں پر  موجود گیس  کو براستہ ترکی یورپ کی منڈیوں میں پہنچانے  کا موضوع ایجنڈے پر آ سکتا ہے۔ تعلقات کے معمول پر آنے سے ترکی کی تعمیراتی فرموں کے لئے اسرائیل میں وسیع حجم والے ٹینڈر حاصل کرنے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔ ایک اور سر فہرست آنے والا سیکٹر دفاع اور ایوی ایشن کی صنعت کا سیکٹر ہو گا۔  دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے  ایسے   150 سے زائد   منصوبے موجود ہیں کہ جنہیں دونوں ممالک کے درمیان بلیو مارمرا  حملے کے بعد سے روک دیا  گیا تھا یا ملتوی کر دیا گیا  تھا۔ حالات کا معمول پر آنا سیاحت کے شعبے پر بھی  مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "دنیا کا سخی ترین ملک ترکی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں ہر سال کی جانے والی انسانی امداد  کا نقشہ تیار کرنے والے ادارے ترقیاتی انشیئٹیو نے 'گلوبل انسانی امداد  کی رپورٹ' شائع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  ترکی نے سال 2015 میں قومی آمدنی کے 0.37  فیصد کو انسانی امداد  کے لئے مخصوص کیا اور اس طرح ایک دفعہ پھر دنیا  کا سخی ترین ملک قرار پایا ہے۔ سال 2014 میں ترکی کی انسانی امداد کی مقدار  1.6 بلین ڈالر تھی جو گذشتہ سال دو گنا ہو کر 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی کی طرف سے کی گئی  3.2  بلین ڈالر کی انسانی امداد گذشتہ سال دنیا بھر میں کی جانے والی امداد کا 11 فیصد تھی۔

 

** روزنامہ حریت "  عائشیم  ایر توپز  با اثر خواتین کی فہرست میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گلوبل ٹیلی کوم بزنس  جریدے  نے اپنے قارئین کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا  کے با اثر ترین اور مضبوط ترین ناموں  کی فہرست کو "50 بااثر ترین خواتین" کے عنوان سے شائع کیا ہے۔ فہرست میں ترک سیل اسٹریٹجی کی ڈائریکٹر عائشیم  ایر توپز  کا نام بھی شامل ہے۔ اس طرح ایر توپز عالمی ٹیلی کوم سیکٹر  کی با اثر ترین 50 خواتین میں شامل ہو گئی ہیں۔ وہ چھ ماہ سے ترک سیل اسٹریٹجی  ڈائریکٹر کے فرائض ادا کر رہی ہیں اور ڈیجیٹل اسٹریٹجیز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، نیو ورک ماڈلز، لیڈر شپ اور تبدیلی  کے طریقوں کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ترک  سرجن کے لئے یورپ سے ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دوسرے درجے کی ذیابیطس کے بیماروں کا جراحی کے ذریعے علاج  کرنے پر ترکی میٹابولک جّراہی  وقف  کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آلپر چیلک  کویورپی اینڈوکرینولوجی کانگریس کی طرف سے "ینگ سائنٹس" کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ  یورپی اینڈوکرینولوجی سوسائٹی  ESE کی طرف سے جرمنی کے شہر میونخ  میں 18 ویں دفعہ منعقدہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔  چیلک ، جرّاحی کے ذریعے دوسرے درجے کی ذیابیطس  کا علاج کرنے والے  ترکی کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں ڈاکٹر   ہیں۔



متعللقہ خبریں