ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔06۔10

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔06۔10

508395
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔06۔10

 

روزنامہ ینی  شفق   نے " بندر گاہ کھلی تو پابندی ختم ہو جائیں گی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے  مذاکرات جاری ہیں کہ اس دوران غزہ کی فلسطینی حکومت کے وزیر اعظم اسمائیل حانئیے نے روزنامہ ینی شفق کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی غزہ پر عائد پابندیوں  کو ختم کروانے کا عزم رکھتاہے اور اس دائرہ کا میں اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مذاکرات میں ترکی کا پلہ بھاری ہے ۔ہمارے لیے اہم ترین مسئلہ بندرگاہ کا مسئلہ ہے اگر  بندگاہ کو کھول دیا گیا تو پھر غزہ پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

 روزنامہ سٹار نے " 2023 کا ہدف دو میلین ہیلتھ ٹورسٹ اور 20 ارب ڈالر کی آمدنی "  جلی سرخی کیساتھ   لکھا ہے کہ ہیلتھ ٹورزم کے میدان میں مریضوں اور آمدنی کے لحاظ سے  امریکہ اور جرمنی کے بعد ترکی کا نمبر آتا ہے ۔ ترکی کا 2023 کا ہدف دو میلین ہیلتھ ٹورسٹ اور 20 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے ۔ درست قدم اٹھا نے کے نتیجے میں اسوقت ترکی کو سیاحت کے شعبے سے 20 ارب ڈالر   کی آمدنی ہو رہی  ہے ۔ ہیلتھ ٹورزم کے فروغ کی انجمن کی سربراہ اور لیو ہسپتال کے کارڈینیٹر میر ی استیروتی  نے کہا ہے کہ ترکی میں 2005 سے ہیلتھ ٹورزم کو بے حد فروغ حاصل ہو اہے ۔ تجربہ کار ڈاکٹروں، جدید ٹیکنالوجی سے لیس  ہسپتالوں اور بہترین مہمانوازی کیوجہ سے  بیرونی ممالک کے مریض ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ترکی میں  امریکہ کے مقابلے میں چار گنا اور یورپ کے مقابلے میں نصف زیادہ سستا    علاج معالجہ کیا جاتا ہے ۔

 روزنامہ صباح  لکھتا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے زیر قبضہ سٹریٹیجک اہمیت کے حامل علاقوں کو   یکے بعد دیگرے واگزار کروایا جا رہا ہے ۔  بہلا پھسلا کر تنظیم میں شامل کیے جانے والے دہشت گرد بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔  فرانسیسی  نیشنل انٹیلی جنس کے کوآرڈینیٹرڈیڈر لو بریٹ نے اے ایف پی خبر ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش اپنے زوال سے باخبر ہے  ۔متعدد دہشت گردوں نے ہم سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنے ممالک کو واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ بعض دہشت گردوں کو فرار کی کوشش کے دوران ان کے کمانڈروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا  ہے ۔

روزنامہ خبر ترک    لکھتا ہے کہ صدر اوباما  نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوا ر ڈونلڈر ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے  کہا کہ اہل امیدوار کو صدر منتخب کرنے کی ضرورت ہے ۔مجھے ٹرمپ کیطرف سے صدارتی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے پر تشویش لا حق ہے ۔

 روزنامہ وطن نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورو   2016مقابلے پیرس میں شروع ہو گئے ہیں  ۔   آئی این جی  بینک  کے کھیلوں کے پرستاروں کیساتھ کروائے گئے سروے کیمطابق  گرمجوش ترین تماشائیوں میں سے  ترک پہلے نمبر پر ہیں ۔   یورپی ٹیموں کے طرفداروں  میں سے صرف نو فیصد نے میچ دیکھنے کے لیے 200 یورو آدا کرنے کی حامی بھری ہے جبکہ ترک طرفداروں کی شرح  23 فیصد ہے ۔



متعللقہ خبریں