ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.05.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.05.16

498095
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 26.05.16

***روزنامہ صباح  " صدارت نظام کی طرف جانے کے لئے مضبوط پیغام" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بن علی یلدرم  کی وزارت اعظمیٰ  میں 65 ویں حکومت  نے اپنی ورکنگ ٹرم کو ایک جدت کے ساتھ شروع کیا ہے۔ کابینہ کے پہلے اجلاس کا  صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں شروع ہونا  نئے ترکی کے کوڈز کو سمجھنے کے حوالے سے نہایت چونکا دینے والا اشارہ ہے۔ بیش تیپے  کے سوشل کمپلکس میں منعقدہ اجلاس کو صدارتی نظام کی طرف منتقلی کے راستے پر داخلہ اور خارجہ رائے عامہ کو دئیے جانے والے مضبوط ترین پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس اس بات کا کھلا اظہار ہے کہ نئی ٹرم میں صدارتی اجلاس میں ہم آہنگی اور مشاورت  اوّلین ترجیحات ہوں گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "تاریخی افتتاح تاریخی پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر اعظم بن علی یلدرم  ہفتے کے روز ضلع دیار بکر کا دورہ کریں گے کہ جہاں دہشت گردی کے نشانات کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی  ہے۔ صدر ایردوان اور وزیر اعظم یلدرم دیار بکرائیر پورٹ  کے نئے ٹرمینل  کا افتتاح کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کے موضوع پر اہم پیغامات دیں  گے۔ دو سال قبل تعمیر مکمل ہونے والی اس نئی ٹرمینل عمارت  کے ساتھ دیار بکر بیرونی ممالک کی طرف کھل جائے گا۔

 

***روزنامہ سٹار "تھریس کی گیس  کا بہاو مارچ 2017 میں  شروع ہو جائے گا" توانائی کے شعبے میں ترکی کے بیرونی  انحصار کو کم کرنے والا ایک اور پروجیکٹ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ چناق قلعے گیلی بولو کے پوئے راز  فیلڈ  میں پیدا  کی جانے والی  قدرتی گیس کے مرکزی  ترسیلی لائن سے منسلک کرنے کے لئے  ٹائم ٹیبل کا تعین ہو گیا ہے۔ یہاں سے نکلنے والی قدرتی گیس  کو تجارتی  شکل دینے کے دورانیے  کے مارچ 2017 میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔  BOTAŞ تقسیم نیٹ ورک کو دی جانے والی گیس  کو ترکی۔یونان قدرتی گیس پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔ اس طرح ترکی  اتنی ہی مقدار میں کم قدرتی گیس درآمد کرے گا۔

 

***روزنامہ وطن "دنیا میں ہماری رفتار تک پہنچنے والا اور کوئی نہیں ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش یونین آف چیمبرز اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کے سربراہ رفات حصارجک اولو  نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی تہائی سے ترکی کی صنعتی پیداوار  سال 2015 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 5.6  فیصد زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے علاوہ  اس کارکردگی کی دنیا میں اور کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ گذشتہ سال اقتصادی بڑھوتی  4 فیصد تھی اور سال 2016  میں یہ اعداد و شمار مزید بلند ہو جائیں گے۔

 

***روزنامہ حریت "دنیا میں واحد گڑیوں کا  عجائب گھر کپادوکیہ میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ترکی کے اہم ترین سیاحتی مراکز  میں سے ایک کپادوکیہ میں دنیا کا واحد گڑیوں کا عجائب گھر مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو علاقے میں کھینچ رہا ہے۔ نیو شہر  کی تحصیل اُرگُپ سے منسلک گاوں مُستا پاشا  کی 170 سالہ قدیم سیناسوس  حویلی میں گوند  کتیرا  سے بنائی گئی 2 ہزار گڑیوں کو زائرین کے لئے نمائش  کیا گیا ہے۔ یہ کپادوکیہ فنّی و  تاریخی عجائب گھر  ترکی کا پہلا اور دنیا کا واحد گڑیوں کا عجائب گھر ہے جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کو مرکز بنا ہوا ہے۔ عجائب گھر میں رکھی گئی  گڑیوں   کی مدد سے اناطولیہ  کے اساطیری و تاریخی  واقعات   آنے والے سیاحوں کو سنائے جا رہے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں