ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.05.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.05.16

487814
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.05.16

***روزنامہ صباح "دیو ہیکل پروجیکٹ  کے لئے ایک پُر معنی دورہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کو ترقی کو برداشت نہ کرنے والے حلقوں کے ہدف کی شکل اختیار کرنے والے بڑے منصوبوں میں سے  استنبول کا دنیا کے بڑے ترین ائیر پورٹ  کا منصوبہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پوری رفتار سے جاری ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے  20 فیصد تعمیر  شدہ ائیر پورٹ  کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ بعض حلقوں کے لئے ایک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔  تعمیر  مکمل ہونے کے بعد یہ ائیرپورٹ 150 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کا بڑا ترین  ائیر پورٹ ہو گا۔ توقع ہے کہ ائیر پورٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح فروری 2018 میں ہو گا۔

 

***روزنامہ وطن " 100 افراد میں سے 75  یورپی یونین  کی رکنیت کے حامی ہیں"  کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اقتصادی ترقیاتی  وقف  کے سربراہ آئی حان زیتین اولو  نے کہا ہے کہ ترکی میں رائے عامہ کا 75.5  فیصد ترکی کی یورپی یونین  کی رکنیت کا حامی ہے۔ اقتصادی ترقیاتی وقف کے سروے کے مطابق سال 2015 میں رکنیت  کی حمایت کی شرح 61.8 فیصد تھی جس میں 13 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ رکنیت کے ساتھ تعاون کرنے والوں  کا 45.4  فیصد رکنیت کے نتیجے  میں ملکی خوشحالی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ،  35.8  فیصد یورپ کی سیاحت ، قیام اور تعلیم کے امکانات حاصل کرسکنے کی وجہ سے  اور 33.8  فیصد انسانی حقوق میں اضافے کی توقعات کی وجہ سے رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق "ترکی، ترقی کے عمل کو بھرپور شکل میں جاری رکھے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ترکی کی صنعتی پیداوار میں سال کی پہلی تہائی میں 5.6  اضافہ ہوا ہے جو ترقی کی رفتار کے بھرپور شکل میں جاری  رہنے کا سگنل ہے۔ ترقی کے اہم ترین  اوّلین انڈیکیٹروں میں سے ہے اور برآمدات  پر منحصر سیکٹروں  کے تعاون سے صنعتی پیداوار میں ماہِ مارچ میں بھی  4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گلوبل منڈیوں میں  اور علاقے میں  درپیش حالات کے باوجود  صنعتی پیداوار میں  مضبوط شکل میں اضافے کو ترکی کے لئے نہایت اہم کامیابی  قرار دیا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ  اسٹار " سرحد کے لئے مسلح ڈرون طیارے آ رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ مسلح ڈرون طیارہ  ویو پاورا ور  فوجی چالوں  کی قابلیت سے متعلق تجرباتی مرحلے   سے گزر رہا ہے اور بہت جلد اس کا ستعمال شروع کر دیا جائے گا۔ مسلح ڈرون طیارے نے خاص طور پر ناموافق موسمی حالات میں نہایت اچھے نتائج دئیے ہیں اور اس موضوع پر امریکی ساختہ ڈرون طیاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "اُزن دیرے میں سیاحتی  کاروائیاں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ارض روم کی تحصیل اُزن دیرے  کو دنیا کے پُر سکون ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کی جانے والی  نئی سرمایہ کاری سے  علاقے کی سیاحتی  اہمیت میں اضافہ کرنے  کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ ہزاروں سالہ قدیم تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کے مالک علاقے اُزن دیرے میں سیاحوں کی توجہ کو کھینچنے کے لئے نئے  مقامات تشکیل دئیے جائیں گے۔ اُزن دیرے میں ترکی کی بلند ترین آبشار  پائی جاتی ہے ، 11 کلو میٹر طویل قدرتی جھیل  اور اس جھیل   سے رسنے والے پانیوں سے بننے والی 7 جھیلیں پائی جاتی ہیں۔  اپنی تاریخی   حیثیت کی وجہ سے جارجین باشندوں کے لئے مقدس  قبول کیا جانے والا اوشوانک مناستر ، تاریخی قلعے اور  گرجے کی باقیات بھی سیاحوں کی  توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں