ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.05.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.05.16

483283
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.05.16

*** روزنامہ  ینی شفق "خلوص کا مظاہرہ کرنے کی باری امریکہ کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 36 سال کے بعد ترک شہریوں  کے بغیر ویزے کے سفر کر سکنے کے لئے ضروری 72 شرائط میں سے آخری شرط کی آج اسمبلی میں منظوری دی جائے گی۔  اب نگاہیں یورپی یونین کمیشن پر لگی ہیں کہ جو کل ترکی کے ویزے معافی کی شرائط پوری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رپورٹ دے  گا۔

 

***روزنامہ اسٹار "ایرانی وزیر کی طرف سے ترکی کو تجویز:  مل کر گاڑی بنائیں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اقتصادی پابندیوں سے آزادی کے بعد ایران اور ترکی کے درمیان تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ استنبول  ٹریڈ چیمبر کے وفد نے  اپنی تاریخ کا پہلا بیرون ملک دورہ ایران کا کیا ۔ استنبول ٹریڈ چیمبر کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ایردال باہچیوان  70 افراد کے وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے  جہاں انہوں نے ایران کے وزیر ٹیکنالوجی اور وزیر تجارت کے ساتھ ملاقات کی۔  علاوہ ازیں ترک  فرموں نے بھی202  ایرانی فرموں کے ساتھ ملاقات کی۔  ملاقاتوں میں ایرن کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر محمد رضا نعمت زادے نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعاون  کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ففٹی پرسنٹ ساجھے داری کےساتھ ہم ایک نئی آٹو موبیل بنا کرعالمی منڈیوں  میں برآمد کر سکتے ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک "جوڈتھ لیبر مین کی طرف سے کیل اوعلان  کی کہانی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اپنی عملی ذہانت، جرات و دلیری اور صاف دلی کی وجہ سے بچوں کے محبوب داستانی ہیرو 'کیل اوعلان' کی  کہانی نے،  ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت کے "لیکیا کے راستے پر کہانیاں" نامی پروجیکٹ کے ذیل میں، فرانسیسی مصنف جوڈتھ لیبر مین کے قلم سے ایک تازہ زندگی پائی ہے۔ لیبر مین نے کیل اوعلان سمیت 5 کہانیوں  کو فرانسیسی میں رقم کیا ہے جنہیں وہ 9 سے 14 مئی کو اس راستے پر واک کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں اور عالمی شہرت کے حامل بلاگروں کو اور  انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو سنائیں گے۔ واک  کے مختلف راستوں پر لیبر مین کی سنائی گئی کہانیوں  کی مختصر ویڈیوز کو ترکی کے سوشل میڈیا چینلوں سے "لیکیا کے راستے پر کہانیاں" اور اناطولیہ کی کہانیاں " کے عنوان سے نشر کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ حریت " اس کی انگوٹھی  ایک ترک  کی ڈیزائن کردہ ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بیونسے  عالمی موسیقی کی فہرست کو اوپر تلے کر دینے والے گانے "لیمونیڈ" کو ویڈیو  کے حوالے سے بھی اتنا ہی پہچانا جاتا ہے جتنا  کہ گانے کے بولوں سے ۔ گیت کی ویڈیو کی ایک  تفصیل ،  فیشن کے پرستاروں اور فیشن کے ٹرینڈ پر نگاہ رکھنے والے ترک ڈیزائنروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ گانے کی ویڈیو میں امریکی  گلوکارہ نے ایک ترک ڈیزائنر میلکا کھاراآچ لی کی ڈیزائن کردہ انگوٹھی پہن رکھی ہے ۔ B  کی شکل کی اس انگوٹھی  سے مشابہ انگوٹھی اس سے قبل میڈونا کی انگلی میں بھی دیکھی گئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن چاکر رئیو میں وسل بجائیں گے" فیفا کے ترک ریفری جنید چاکر برازیل  کے شہر رئیو ڈِی  جینریو کی میزبانی میں متوقع 2016 اولمپکس کھیلوں کے مردوں کے فٹبال میچوں میں ریفری کے فرائض ادا کریں گے۔ اس  طرح جنید چاکر، فیفا کلب عالمی کپ، چیمپئنز لیگ جیسے اہم میچوں کے بعد اولمپکس میں بھی ریفری کی خدمات سر انجام د یں گے۔



متعللقہ خبریں