ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.03.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.03.16

446710
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  08.03.16

***روزنامہ حریت "ترکی کی طرف سے یورپی یونین کے لئے 6 شرائط" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے مہاجرین کے بحران کے حل کے لئے یورپی یونین کو نئی شرائط پیش کی ہیں۔ ترکی کی پیش کردہ شرائط اس طرح ہیں ۔

1۔ ترک شہریوں کے لئے ویزے کی معافی کو طے شدہ تاریخ سے پہلے یعنی ماہِ جون کے اواخر میں شروع کیاجائے۔

2۔ ترکی کو جو موجودہ 3 بلین یورو کے وسائل فراہم کئے جانا متوقع ہے ان میں مزید 3 بلین وسائل کا اضافہ کر کے ادا کیا جائے۔

3۔ ترکی کے یورپی یونین سے لئے گئے ہر مہاجر کے بدلے میں یورپی یونین بھی ترکی سے ایک مہاجر لے۔

4۔ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لئے جاری مذاکرات میں نئے ابواب کھولے جائیں۔

5۔ ریڈ مشن کے مرحلے کے مصارف یورپی یونین کی طرف سے پورے کئے جائیں۔6۔یونان کے جزائر کو مہاجرین سے مکمل طور پر خالی کئے جائیں۔


*** روزنامہ خبر ترک" ایردوان کی طرف سے خواتین کے حقوق سے متعلق ترکی سے مخصوص ماڈل کی تجویز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مغرب کے پیمانوں پر خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موضوع پر ترکی سے مخصوص ماڈل کی تشکیل کرنا چاہیے۔ ہمیں مل کر، اپنی تاریخ اور ثقافتی ورثے کی روشنی میں عورت کی ایک انسان ایک فرد کی حیثیت سے موجودگی کو تقویت دیتے ہوئے، قدم اٹھانا چاہئیے۔ مغرب میں حقیقی معنوں میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کی عدم موجودگی پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اگر مغرب میں حقیقی معنوں میں عورتوں کے حقوق کے علمبردار موجود ہوتے تو وہ شام میں ہزاروں عورتوں اور بچوں کے ہلاک ہونے پر خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔


***روزنامہ اسٹار "دنیا اسکی اور وہ ترک عورتوں کی پرستار ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایران کی بزنس ویمن انوشہ انصاری ایک مثالی زندگی رکھتی ہیں ۔ انوشہ نے پہلی سول خاتون کی حیثیت سے خلا میں جا کر تاریخ میں اپنا نام رقم کیا اور اپنی چالیسویں سالگرہ ناسا کے خلائی اسٹیشن میں منائی۔ اس کامیابی کے باوجود انصاری نے کہا کہ وہ ترک خواتین کی مہم جوئی سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں ترک خواتین کی کوششیں اور محنت موجود ہے اور ترک خواتین میرے اندر خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں۔


***روزنامہ ینی شفق "برفانی پہاڑ کو عبور کرنے والے ترک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول آئیدن یونیورسٹی کے اساتذہ ابرو جائےماز اور اوز گُر کھورکھماز دنیا کی پہلی ٹیم ہیں جنہوں نے ڈنمارک میں واقع گرون لینڈ کے گلیشئیروں کو موسم سرما کے دوران عبور کیا ہے۔ جائے ماز اور کھورکھماز دنیا کے انتہائی شمال میں واقع زمین کے آخری ٹکڑے گرون لینڈ گئے اور گلیشئیر کے 4 روٹوں کو مکمل کیا کہ جن کے مکمل کرنے کے بارے میں گلیشئیر کے گائیڈوں تک کو یقین نہیں تھا۔ قطب شمالی میں سب سے بڑے برفانی غلاف سے ڈھکے ہوئے اس جزیرے میں موسم سرما کے وسط میں گلیشئیروں کی موٹائی 3 کلو میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔


***روزنامہ صباح "کیا لازیو کا کوچ ترک ہو گا؟ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک کوچ ایرسُن یانال کے اطالوی فٹبال ٹیم لازیو کے کوچ متعین ہونے کی خبریں اطالوی ذرائع ابلاغ میں مستقل شائع ہو رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق تجربہ کار کوچ ایرسُن یانال آئندہ سیزن میں اطالوی ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے۔ ایرسُن یانال کو خاص طور پر لازیو کے سربراہ لاٹیٹو نے منتخب کیا ہے اور کلب کے حکام نے دو دفعہ یانال کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں