ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

444545
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "زیگتوار میں مینار کا بحران" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے 6 تا 7 ستمبر کو دورہ ہنگری سے پیشتر عہدِ عثمانیہ کے دوران تعمیر کردہ زیگتوار قلعے کے اندر واقع مسجد کے مینار پر بحث نے ایک چھوٹے بحران کی ماہیت اختیار کر لی ہے۔ زیگتوار قلعہ کی سلمان سلیمان جامع مسجد کے مینار میں توسیع کی بحث کو ہنگریرین سیکرٹری ثقافتی امور نے نکتہ پذیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ مسجد ایک ثقافتی ورثہ ہے اور زیر تحفظ ہے۔ سیمون لازلو کا کہنا ہے کہ زیگتوار قلعے کی مرمت حکومتی پروگرام میں شامل ہے۔ تا ہم ، ہم اس قلعہ میں اسلامیت سے متعلقہ کسی عمارت کی بحالی و مرمت کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی دیں گے۔ لہذا مینار میں توسیع بھی نہیں ہو گی۔

روزنامہ ینی شفق نے " دنیا کی نظریں اس نمائش پر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلوے نمائش کا آغاز استنبول میں ہوا ہے۔ ایک پُر احتشام تقریب کے ساتھ شروع ہونے والی یوریشیا ریل نمائش میں 30 ملکوں سے 300 سے زائد فرمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ترکی کی جانب سے حالیہ چند برسوں سے کافی توجہ دیے جانے والے محکمہ ریلوے کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہونے والی اس نمائش میں 70 ملکوں سے 10 ہزار زائرین کی آمد متوقع ہے۔ یوریشیا کی واحد ریل نمائش کی حیثیت کی حامل یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔

روزنامہ وطن " ترک شہری کا معرکہ" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترکی کی پہلی بین الاقوامی ایجادات نمائش کا افتتاح ، استنبول کنونشن سنٹر میں ہوا ہے۔ 83 ملکوں کی شراکت سے منعقدہ نمائش میں سب سے زیادہ توجہ طلب ایجاد ترک ڈاکٹر آدم آری باش کی فولڈ ہو سکنے والی لکڑی کی اینٹ ہے۔ دنیا کی پہلی اور واحد فولڈ ہو سکنے والی لکڑی کی ایہ اینٹ کسی قسم کے عمارتی سامان اور مستری کی ضرورت محسوس کیے بغیر انفرادی طور پر مکان تعمیر کر سکنے سمیت بے شمار مصنوعات کی تیاری میں بروئے کار لائی جا سکتی ہے۔ کسی لیگو کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے والی ان اینٹوں کی زلزلے اور حرارت کے خلاف مزاحمت بھی قابلِ توجہ ہے۔

روزنامہ خبر ترک " سیاد سینما ایوارڈز میں محاصرہ نامی فلم نے اپنی دھوم مچا دی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ 48 ویں سیاد ترک فلمی ایوارڈز تقریب کا اہتمام استنبول کے ثقافتی مرکز میں ہوا۔ اداکار تعرل تھولیک کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں امین الپر کی ہدایت کاری کی حامل 'محاصرہ' نامی فلم کو کئی ایوارڈ عطا کیے گئے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اسما مادرا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ نادر سارے باجاک کے حصے میں آیا ہے۔

"سلطان عبدالعزیز کے اسکیچ ویانا میں " جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ عثمانی سلاطین میں سے سلطان عبدالعزیز کے اسکیچز اور ان کو اساس بناتے ہوئے بنائی گئی آئل پینٹنگز پر مشتمل فن پاروں کی نمائش 16 مارچ کو ویانا میں یونس ایمرے مرکزِ ثقافت میں لگائی جائیگی۔ اس سے قبل استنبول کے دولما باھچے پیلس میں لگائی گئی نمائش کو سلطان عبدالعزیز کے تحت نشینی کے وقت سرکاری دورے سر انجام دیے جانے والے ویانا کے بعد پیرس اور لندن میں شائقین فنون تک پہنچایا جائیگا۔



متعللقہ خبریں