ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.03.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.03.16

443803
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  03.03.16

***روزنامہ خبر ترک "مرکل کو کیلیس آنے کی دعوت" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کیلیس کو اپنی ذاتی آبادی سے زیادہ شامی مہمانوں کو پناہ دینے کی وجہ سے نوبل امن ایوارڈ کا امیدوار دکھایا گیا ہے اور اب یورپ میں مہاجرین کے موضوع پر سب سے زیادہ معتدل پالیسی کی حامل جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو ایک غیر معمولی ریکارڈ کے تجربے کے لئے شہر میں مدعو کیا گیا ہے۔ کیلیس بلدیہ کی زیر قیادت ترکی اور شامی 2 ہزار 981 عورتوں نے ڈیڑھ میٹر چوڑے اور 19 میٹر لمبے دعوت نامے پر دستخط کر کے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو بھیجا ہے کیلیس کے بلدیہ مئیر حسن کھارا نے کہا ہے کہ " شام کے واقعے میں جس یورپی رہنما نے سب سے زیادہ حساس طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ انگیلا مرکل ہیں اور ہم 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کے موقع پر انہیں کیلیس مدعو کر رہے ہیں"۔ جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو بھیجا گیا دعوت نامہ دنیا کا سب سے لمبا دعوت نامہ ہونے کی وجہ سے اس کے گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "موڈیز کی طرف سے ترکی کی تعریف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے نائب سربراہ اور ترکی کی ہیڈ تجزیہ نگار آلپونا بنرجی نے ماہِ دسمبر میں ترکی کے کریڈٹ ریٹ کے منفی Baa3 اعلان کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اقتصادیات کی طاقت ، سائز اور تنوع کا تعین ہمارے فیصلے کے بنیادی ستونوں کی تشکیل کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ترکی کی اقتصادیاتی بڑھوتی کا تائثر بڑی اقتصادیات کے مقابلے میں ابھی تک مضبوط ہے۔ بنر جی نے کہا کہ ترکی کی مالیاتی صورتحال اس کے "سرمایہ کاری کے لئے موزوں" درجے پر قائم رہنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ترکی کا مالیاتی کرائٹیریا دیگر ترقی پذیر اقتصادیات کے مقابلے میں مختلف ہیں۔ بنر جی نے کہا ہے کہ ترکی کے مالیاتی پیمائشیں محتاط اور مضبوط ہیں۔ قرضہ ملّی آمدنی کی شرح کے ساتھ مستحکم شکل میں ہے۔ کم ترین آمدنی میں اضافہ ترکی کے لئے رواں سال کی اقتصادی بڑھوتی کی توقعات پر اثر انداز ہونے والے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔


***روزنامہ اسٹار "دونوں میں سے ایک صدر ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ 8 نومبر کو متوقع انتخابات سے قبل "سُپر منگل" کے نام سے پہچانے جانے والے نزاعی موڑ پر ڈیموکریٹک امیدواروں میں سے ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن امیدواروں میں سے کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 ریاستوں میں اپنے رقیبوں کے مقابلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ پہلو انتخابات سے قبل ان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔


***روزنامہ حریت" گوگل کو مٹا دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جاپان میں ایک عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ گوگل انٹر نیٹ سرچ سائٹ کو ، اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع کرنے کے خواہش مند ایک شخص کے ماضی کے بارے تمام ان پُٹ کو ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہر شخص کو اپنی زندگی کے بارے میں کچھ چیزیں فراموش کرنے کا حق حاصل ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کا فیصلہ ملک میں انٹر نیٹ سرچ نتائج کو فراموش کرنے کے بارے میں اوّلین مثال ہے۔ فیصلے کے بارے میں گوگل نے اعتراض کیا ہے اور ٹوکیو ہائی کورٹ میں اپیل پیش کی ہے۔ انسانوں کے گوگل سے اپنی شخصی معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کے حق کے بارے میں ایک مشابہہ فیصلہ 2014 میں یورپ کی انسانی حقوق کی عدالت نے بھی سنایا تھا۔


***روزنامہ وطن "کینسر کے علاج کے لئے امید " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ کے شہر بیکن ہیم میں مقیم اور 2015 میں رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے والی 35 سالہ کیلی پوٹر نے نئی تیار کی جانے والی اور تاحال تجربہ نہ کی گئی کینسر کی ویکسین کے تجربے کے لئے خود کو رضا کار کے طور پر پیش کر دیا ہے۔ پوٹر پر پہلی دفعہ تجربہ کی جانے والی اس ویکسین کے بارے میں مشاہدہ کیا جائے گا کہ آیا یہ ویکسین قوت مدافعت کو مضبوط کر کے کینسر کے خلیات کو ختم کرتی ہے یا نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربات لندن کے گائز ہسپتال میں کئے جائیں گے اور تجربات کینسر کے مریضوں کے لئے ایک امید کی کرن بن سکتے ہیں۔ مذکورہ ویکسین کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ قوت مدافعت کو مضبوط کر کے جسم کے مخصوص حصوں میں پھیلنے والے کینسر کے خلیات کو ہلاک کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں