ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.03.2016

ترک ذرائع ابلاغ

443212
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.03.2016

روز نامہ ینی شفق " سائبر حملوں کے خلاف سخت سیکورٹی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ حالیہ ایام میں سائبر سیکورٹی کے شعبے میں امور خدمات کے باعث توجہ حاصل کرنے والی دفاعی ٹیکنالوجی و انجنیئرنگ فرم ایک اہم کامیابی پر مہر ثبت کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ ایس ٹی ایم اس دائرہ کار میں انقرہ میں دنیا بھر کے محض چند ایک ممالک میں موجود اور نئی نسل کے سائبر سیکورٹی سنٹر کے نام سے سائبر فیوژن سنٹر قائم کرے گی۔ آئندہ ماہ سے عملی طور پر اپنی کاروائیوں کو شروع کرنے والے اس سنٹر کی وساطت سے اب کے بعد نہ صرف علم ہونے والے سائبر خطرات بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ، تا حال خفیہ ہونے والے اور جدید و پیچیدہ نئے خطرات کا حملوں سے قبل ہی تعین کرتے ہوئے لازمی تدابیر اختیار کی جا سکیں گی۔

روزنامہ وطن " پہلی واپسی" کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ ترکی کے ساتھ طے پانے والے " ری ایڈمیشن ایگری منٹ (واپسی قبول معاہدہ) کی رُو سے یورپی ملکوں کو جانے کی کوشش کے دوران یونان میں پکڑے جانے والے غیر قانونی تارکین ِ وطن کی ترکی کو حوالگی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اولین طور پر 300 افراد پر مشتمل قافلے میں شامل الجزائر، مراکش اور تیونس کے 150 غیر قانونی تارکینِ وطن کو یونانی سرحدی چوکی سے بسوں کے ذریعے اسپالہ کسٹم چوکی کو لایا گیا، جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد ان افراد کو ترک پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار " مہاجرین کی گزرگاہوں پر سمندری تھانہ" کے عنوان سے اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ساحلی حفاظتی قوتوں کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے ملک میں جنگ سے راہ فرار اختیار کرنے والے سینکڑوں مہاجرین کے لیے موت کا سفر ثابت ہونے والے بحیرہ ایجین میں ہنگامی تدابیر اختیار کی جانے لگی ہیں۔ ساحلی حفاظی قوتوں نے بی پلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ، مہاجرین کی اکثریت کی طرف سے استعمال گزرگاہوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنی شروع کرد ی ہیں۔ چشمہ، دیکیلی، کوچک کھویو کی طرح کی تحصیلوں میں چیک پوسٹیں قائم کرنے کے بعد ان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ سمندروں میں پکڑے جانے والے پناہ گزینوں کو قریب ترین چیک پوسٹ تک لاتے ہوئے ان کے بارے میں قانونی کاروائی کی جائیگی۔

روزنامہ صباح " ٹرکش سٹارز کا شو" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ٹرکش اسٹارز نے جنیوا آٹو موبائل نمائش کے دوران ایک شاندار شو کا مظاہرہ کیا۔ مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والی موٹر ساز فرم توفاش نے اپنی مصنوعات کو نمائش میں پیش کیا ہے۔ جن میں بعض نئے ماڈلز کی گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

روزنامہ حریت " ٹرکش پیڑولیم فرم خام تیل کے نرخ 60 ڈالر تک ہونے پر بازار حصص میں داخل ہو گی" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ٹرکش پیٹرولیم فرم کے جنرل منیجر بیسم ششمان کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں پیٹرول کے نرخوں میں رواں سال کے اندر مزید بہتری آئیگی، اور سن 2017 کے ماہ جولائی میں استنبول میں منعقد ہونے والی عالمی تیل کانفرس تک اگر اس کے نرخ 60 ڈالر کے قریب پہنچے تو ہم فرم کو استنبول اسٹاک مارکیٹ میں داخل کر دیں گے۔ یہ معاملہ ایک طویل عرصے سے زیر بحث ہے تا ہم اس موضوع پر حتمی فیصلہ حکومتی عہدیدار ہی کریں گے۔



متعللقہ خبریں