ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.02.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 25.02.16

439211
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  25.02.16

*** روزنامہ اسٹار" کیا روسی طیاروں کو KORAL سسٹم نے سٹپٹا دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری آسیلسان قومی منصوبوں میں ایک کامیابی سے اگلی کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ آسیلسان نے گذشتہ دنوں ٹیکنالوجی کا ایک اور شاہکار تیار کیا۔ یہ راڈاروں کو جیم کرنے والا الیکٹرانک جنگی سسٹم KORAL ہے جسے ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سسٹم اپنے تمام تجربات میں کامیاب رہا اور جب سے اسے ضلع حطائے میں نصب کیا گیا ہے اس دن سے روسی طیاروں کی 4 دفعہ غلط اہداف پر بمباری نے دماغوں میں سوالیہ نشان پیدا کیا ہے۔ حالیہ حملے میں روسی طیاروں نے شام میں غلطی سے دہشتگرد تنظیم YPG کے کیمپوں کو نشانہ بنایا اور اس سے قبل اپنے اتحادی اسد کے اہداف پر بمباری کی۔ KORAL سسٹم ،راڈاروں، طیاروں، میزائل اور S-400 سسٹمز کو ناکارہ بنا رہا ہے۔


*** روزنامہ حریت "دہشت گرد تنظیمPKK نوجوانوں کو اغوا کر کے خود کش حملہ آور بنا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ انقرہ میں 29 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بم حملے کے حملہ آور عبدالباقی سومیر کا والد موسیٰ سومیر کا پولیس اسٹیشن میں بیان لیا گیا۔ موسیٰ سومیر نے کہا کہ اس کے بیٹے کو 2005 میں اغوا کیا گیا اور وہ اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کے لئے 4 دفعہ دہشتگرد تنظیم PKK کے کیمپوں میں گھوما پھرا۔ اس کے کہا کہ کیمپ میں PKK کے اراکین نے اس کے بیٹے کو اس سے پوشیدہ رکھا اور اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔ بچپن کی عمر میں اغوا کیا جانے والا یہ خود کش حملہ آور 11 سال سے دہشت گرد تنظیم کے کیمپوں میں تھا۔ PKK کے کیمپوں میں دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے کثیر تعداد میں اغوا شدہ بچے موجود ہیں ۔


*** روزنامہ وطن"3 اضلاع میں قدرتی گیس کی دریافت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع سقاریہ کی تحصیلوں سوعت لو ، سیردیوان اور فیریزلی میں 400 سے 450 میٹر گہرائی میں قدرتی گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی کے لئے حفاظتی اقدامات اختیار کر لئے گئے ہیں اور علاقے میں قدرتی گیس کے ذخائر سے متعلق آئندہ دنوں میں بیان جاری کیا جائے گا۔ سقاریہ کے گورنر حسین آونی جوش نے کہا ہے کہ وسیع جگہ پر تحقیقات جاری ہیں قدرتی گیس کے یہ ذخائر ہمارے ملک کے لئے توانائی کے نہایت اہم وسائل ہیں اور یہ ہمارے علاقے کے لئے بھی اور ملک کے لئے بھی نہایت موئثر کردار ادا کریں گے۔


***روزنامہ صباح " ویکسین برآمد کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صحت مہمت موذن اولو نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مقامی ادویات اور ویکسین کے ساتھ جس تعاون کا اظہار کیا گیا ہے اس نے ثمرات دینا شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خناق اور تشنج کی ویکسین تیار کر رہے ہیں اور ہمارا اگلا ہدف ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین تیار کرنا ہے۔ آئندہ سال ہم ان ویکسینوں کو برآمد کرنے کی حالت میں ہوں گے۔ موذن اولو نے کہا کہ ترکی اپنی بائیو ٹیکنالوجی کی مصنوعات کے ساتھ 100 بلین ڈالر کی منڈی کی صلاحیت رکھتا ہے۔


*** روزنامہ ینی شفق "صالح درسن نے اپنی ٹی شرٹ فروخت کے لئے پیش کر دی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سُپر لیگ کے 22 ویں ہفتے میں ترابزون سپور ٹیم کوالیفائنگ میچ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول کر کے گلاٹا سرائے سے شکست کھا گئی ۔ ترابزون سپور کی ٹیم میں سے اوزیر حُرماجی، آئی کُت دیمیر، جاواندا اور صالح دُرسن کو جس میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا اس میں صالح درسن نے ایمپائر دینیز آتش بیتینل کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ریڈ کارڈ لے کر ایمپائر کو دکھا دیا۔ اس وقت جو ٹی شرٹ صالح درسن نے پہن رکھی تھی اسے ترابزون سپور نے فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ صالح درسن ٹی شرٹ سے حاسل کردہ رقم کو نوجوان ایمپائروں کی بیرون ملک تربیت کے لئے وظیفے کے طور پر پیش کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں