ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

426780
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ اسٹار نے صدر رجب طیب ایردوان نے پی کےکے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سمیت امریکہ اور یورپ کی طرف سے PYD کے ساتھ تعاون پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہ داعش کے خلاف حالت جنگ میں مصروف PYD جتنے بھیس بدل لے وہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔اگر مغربی دنیا نے اس حوالےسے کسی قسم کا امتیاز برتا تو اس کا انجام برا ہوگا۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ یورپ میں کسی کا بال بھی بیکا ہوجائے تو دنیا سر پر اٹھا لی جاتی ہے لیکن اگر ترکی میں کوئی دہشت گرد واقعہ پیش آئے تو سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
روزنامہ وطن نے "جنوب مشرقی ترکی میں سڑکوں پر سےرکاوٹیں ہٹانے کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا " کے زیر عنوان خبر میں وزیر داخلہ افقان اعلی کے بیان کو جگی دیتےہوئے لکھا ہے کہ ضلع شرناک کے قصبے جزرے میں سڑکوں کو رکاوٹوں سے پاک کرنے کا کام 99 فیصد مکمل ہو گیا ہے جس کا باقی ماندہ بھی جلد ہی ختم کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضلع دیار باقر کی تحصیل سُر میں بھی رکاوٹیں ہٹانے کا کام 90 فیصد تک پورا ہو گیا ہے جس کے مکمل ہونے میں ایک دو ہفتے کا عرصہ مزید لگے گا۔
روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ ترک محکمہ پولیس ایک نیا شعبہ متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی تجارت سے وابستہ امور نمٹانا ہوگا۔ یہ شعبہ اس تجارت کی روک تھام اور اس کے سد باب کےلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مجرمان کو عدالت میں پیش کرنے کا مجاز ہوگا۔
روز نامہ صباح نے IMF کی ترکی کے حوالے سے شائع ایک رپورٹ کے بارے میں خبر دیتےہوئے لکھا ہے کہ ترکی کی اس سال شرح نمو میں ترقی برقرار رہے گی جبکہ وہ خطے کی غیر مستحکم صورت حال سے نبر د آزمائی کی بھی بھرپور استعداد رکھتا ہے۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہےکہ ترکی اس سال 3٫5 سے 4 فیصد کے درمیان ترقی کر سکتا ہے۔
روزنامہ حریت نے ترکی میں اب موبائل فونز اور ٹیبلیٹس کی اسکرین پر4.5جی کی عبارت نمودار ہوگی کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے GSM آپریٹرز ،ملک میں فائبر آپٹک ٹیکنالوجی کے تحت تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت کا جال بچھانے میں مصروف ہیں جس پر امید ہے کہ اس سال اپریل کے مہینے سے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر فائبر انٹر نیٹ کی حامل 4.5 Gٹیکنالوجی کی عبارت نمودار ہونا شروع ہو جائے گی ۔



متعللقہ خبریں