ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔12۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔12۔11

406261
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔12۔11

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔12۔11
روزنامہ عقد نے " کوہ قندیل کو پی کے کے سے پاک کرنے کا وعدہ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی نے ترکی کے دورے کے دوران سربراہان کیساتھ ملاقات میں کوہ قندیل کے علاقے کو دہشت گر تنظیم پی کے کے سے پاک کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ان کے دورے سے روس اور ایران کیطرف سے ترکی کو مشکل میں ڈالنے کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا گیا ہے ۔ ان کا یہ دورہ پی کے کے اور پی وائے ڈی کیطرف سے معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہوئے مذہبی اقدار پر حملے کرتے ہوئے علاقے پر حاکمیت قائم کرنے کی کوششوں کے خلاف اہم پیغام کی حیثیت رکھتا ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " سلطان قانونی کے راز کو مہر نے حل کیا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ عثمانی بادشاہ قانونی سلطان سلیمان کی قبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سلطان سلیمان کی قبر کی جگہ کا 120 سالوں سے کسی کے علم میں نہیں تھا لیکن اب ہنگری کے قلعہ زیگیٹوار کے جوار میں واقع اُزُم تیپے سی پر موجود قبر کے سلطان سلیمان کی قبر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے کیونکہ وہاں سے جو 6 کونوں والی مہر برآمد ہوئی ہے وہ سلطان سلیمان قانونی کی ہے ۔ترکی اقتصادی ترقی و تعاون ایجنسی اور ہنگری کی حکومت کے تعاون سے 2012 میں قبر کی تلاش کا کام شروع ہوا جس کے نتیجے میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ 1566 میں زیگیٹوار کے محاصرے کے دوران وفات پانے والے قانونی سلطان سلیمان کے جسم کے اندرونی اعضاء کو اُزُم تیپے سی پر دفن کیا گیا تھا۔
محاصرے کے دوران سلطان کی وفات کو فوجیوں سے پوشیدہ رکھا گیا اور میت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے جسم کے اندرونی اعضاء کو نکال کر بادشاہ کے خیمے کے اندر ہی دفن کر دیا گیاجبکہ جسم کو استنبول لا کر سلیمان جامع مسجد میں دفن کیا گیا تھا ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ روس کیساتھ بحران کے بعد اسرائیل نے ترکی کو بحیرہ روم سے برآمد ہونے والی گیس فروخت کرنے کے معاملے میں تعاون کی پیش کش کی ہے ۔ ماہرین کیمطابق اس منصوبے سے امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔ترکی گیس کی راہداری کے بجائے توانائی کے مرکز کی حیثیت اختیار کر لے گا ۔روس کے یوکرین کیساتھ سیاسی بحران کے بعد اب ترکی کیساتھ بحران نے اسرائیلی گیس کی ترکی کے راستے یورپ تقسیم کو ناگزیر بنا دیا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے سیاست اقتصادیات اور معاشرتی تحقیقاتی اوقاف کے اقتصادی ماہر پروفیسرداکٹر ایردال تاناس قارا گیول کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے مائع گیس کے اسٹیشنوں سے روس کیساتھ گیس کے موضوع پر معاہدوں کی تجدید نہ ہوسکنے کی صورت میں سستی قیمت کیساتھ معاہدےہونے اور کسی واحد ملک پر انحصار کو ختم کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ قطر کیساتھ گیس کے موضوع پر معاہدہ ہونے کیوجہ سے ترکی میں ایل این جی اسٹیشنوں سے گیس کے حصول سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
روزنامہ حریت نے " دنیا تاریخی نوادرات کے پیچھے " عنوان کیساتھ فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ثقافتی ورثے اور عجائب گھروں کے سیکرٹیریٹ نے اب بیرون ملک سمگل کیے جانے والے تاریخی نوادرات کی واپسی کے لیے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔ممالک انٹر پول یا ایکوموس یونیسکو کی وساطت سے مسروقہ اور لاپتہ نوادرات کو سرکاری انٹر نیٹ ویب سائٹ سے اعلان کر رہے ہیں ۔ اس سائٹ پر ترکی ،شام ،عراق اور مصر سے سمگل شدہ بے شمار نوادرات کی تصویریں موجود ہیں اور تاریخی نوادرات کے خریداروں کو اس سلسلے میں خبر دار کیا جا رہا ہے ۔فرانس، جاپان ،یونان اور پیرو جیسے ممالک سے سمگل شدہ نوادرات بھی اس حصے میں موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں