ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.12.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.12.15

405627
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.12.15

***روزنامہ ینی آکیت " مقامی فنکاروں کے لئے قومی ایوارڈ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی رفاحی مرکز میں منعقدہ صدارتی ثقافتی و فنّی گرینڈ ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہا کہ "آج یہاں ہم جن شخصیات کو ایوارڈ دیں گے وہ ایسی ملّی و مقامی شخصیات ہیں جو اپنے اپنے شعبے کے نمائندوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔صدر ایردوان نے سینما کے شعبے میں منیر اوزکُل کا ایوارڈ ان کی بیٹی گیونیر اوزکُل کو، ادبیات کے شعبے میں راسیم اوزدینورین کو، موسیقی کے شعبے میں اورہان جنگے بے کو سوشل سائنسز اور تاریخ کے شعبے میں مہمت گینچ کو، روایتی فنون کے شعبے میں حسین کُتلو اور ثقافت و فن کے شعبے میں جمیل میریچ کا ایوارڈ ان کی بیٹی امید میریچ کو دیا۔


***روزنامہ وطن "کچھ شرم کریں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی میں 8 ترکوں کی ہلاکت کے ذمہ دار نیونازی جتھے واحد زندہ رکن نے اڑھائی سال کے بعد ہنستے ہوئے اپنا بیان دیا۔ دہشت گرد جتھے NSU کی رکن بیٹا چیپے نے اپنے بیان میں کہا کہ " ان کے قتل کے بارے مِں جانتی تھی لیکن میں نے بتایا نہیں ۔ اخلاقی طور پر مجرم ہوں اور مرنے والوں اور ان کے کنبوں سے معذرت چاہتی ہوں۔ جس وقت اس کا وکیل اس کا بیان پڑھ کر سنا رہا تھا چیپے اپنے اطراف میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہی تھی۔ بیان میں اس نے کہا کہ قتل میں میرا کوئی کردار نہیں تھامجھے ان کا علم بعد میں ہوا قاتلوں میں سے ایک پر عاشق تھی اسے کھونا نہیں چاہتی تھی لہٰذا چُپ رہی۔ معذورت چاہتی ہوں۔


***روزنامہ ینی شفق " گلین کے خلاف امریکہ میں 6 الزامات کے ساتھ مقدمہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حکومت کے ساتھ متوازی ساخت کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں بین الاقوامی قانونی فرموں ایمسٹرڈیم اینڈ پارٹنر LLP اور فوکس رُتھ شیلڈ LLP نے امریکہ میں فتح اللہ گلین کے خلاف 6 الزامات کے ساتھ دعوی دائرہ کیا ہے۔ ایمسٹرڈیم اینڈ پارٹنر LLP کے ایگزیکٹیو رابرٹ ایمسٹرڈیم اور فوکس رُتھ شیلڈ LLP کے وکیل پیٹرک ایگان نے واشنگٹن میں قومی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ کانفرنس میں فرموں کے وکلاء اور منتظمین نے مختلف انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات کے ساتھ فتح اللہ گلین کے خلاف ان کی رہائش کے علاقے پینسلوینیا میں دعوی دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔


*** روزنامہ صباح روسی سیاحوں کی تلافی 12 ممالک کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت ثقافت و سیاحت نے روس کے ساتھ بحران کے بعد سیاحت میں نئے روڈ میپ کا تعین کیا ہے۔پلان کے مطابق یکم مارچ سے 15 جون 2016 کی تاریخوں میں طیاروں کو 6 ہزار دالر مالیت کے ایندحن کا تعاون فراہم کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے اور یوں سیاحتی نقشے کو برطانیہ ، آئرلینڈ، ہالینڈ ، ڈنمارک ، بیلجئیم ، ناروے ، سویڈن، فن لینڈ، لتھوانیا، ایستونیا ،لٹونیا
اور پولینڈ سمیت 12 ممالک تک پھیلایا جائے گا۔3 ملین روسی سیاحوں کی تلافی ان ملکوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور مشرق وسطی سے کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں