ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔09

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔09

360680
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔09


روزنامہ حریت نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے روس کیطر ف سے عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔ روس ترکی پر الزام تراشیاں کر رہا ہے لیکن ترکی ٹھنڈے دل سے کام لے رہا ہے ۔اگر ترکی یوکرین کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے مشرقی یوکرین میں روس کے حامیوں پر روس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کرتا تو صدر پوٹن کے جذبات کیا ہوتے ؟
روزنامہ ینی شفق نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک فوجی معاہدے کی رو سے شمالی عراق میں موجود ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترک فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں ضرورت سے زیادہ رد عمل دکھایا ہے ۔مسعود برزانی آج ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔ وہ ترک سربراہان کیساتھ داعش کیخلاف جدوجہد میں ترکی کے کردار پر بات چیت کریں گے ۔
روزنامہ ینی عقد نے " داعش کا اعتراف ،پٹرول اسد کو فروخت کیا گیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شام میں مخالفین نے صدر اسد اور داعش کے تعاون کا ثبوت پیش کرنے والا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں داعش کا ایک رکن یہ بتا رہا ہے کہ ہم جو پٹرول نکالتے ہیں اسے اسد انتظامیہ کو فروخت کرتے ہیں ۔ داعش کے دہشت گردوں نے حلب ،دیر حافیر ،حانا سر اور مفراق ذکیے کے علاقوں سے پٹرول کو ٹینکوں کے ذریعے اسد انتظامیہ کو بھیجا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے صاحبزادے بلال ایردوان نے اطالوی اخبار کوریر ڈیلے سیرا کو اہم بیانات دئیے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ روس کے دعوے کے برعکس ان کے پاس پٹرول کی ترسیل کرنے والا کوئی جہاز موجود نہیں ہے۔ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور وہ اسلا م کی نمائندگی نہیں کر تی ہے اور وہ ترکی کی دشمن تنظیم ہے ۔ اس سوال کہ ترکی نے شام کی سرحد کو کیوں بند نہیں کیا ہے کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے شام کی سرحد پر غیر جانبدار علاقہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن افسوس کہ ہمارے اس مطالبے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں " ماہ اکتوبر میں صنعتی پیداوار میں پانچ سال کا ریکارڈ اضافہ " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ صنعتی پیداوار میں ماہ اکتوبر میں 14٫7 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ ملک میں استحکام کے ماحول کے نتیجے میں سال کی آخری دھائی سے ترقی میں مزید تیزی پیدا ہو جائے گی ۔ سائینس،صنعت او ر ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک نے کہا ہے کہ اقتصادی میدان میں اعتماد میں اضافے سے صنعتی پیداوار میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش کن پیش رفت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں