ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.12.15

ترک ذرائع ابلاغ

403856
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.12.15

روزنامہ صباح " بھاری اکثریت کے ساتھ ایردوان کی مکمل حمایت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ گیزی جی سروے فرم نے یکم نومبر سن 2015 کے عام انتخابات کے بعد 16 اضلاع اور 26 تحصیلوں میں نصف تعداد کے خواتین ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار ترک شہریوں سے بلمشافہ سوالات کرتے ہوئے " ترکی عمومی سروے رپورٹ" جاری کی ہے۔ اس سروے کے مطابق روس کے ساتھ در پیش بحران، نئے آئین اور صدارتی نظام کے موضوعات پر عوام کی ایک بڑی اکثریت صدر رجب طیب ایردوان کی ہم خیال ہے۔ سروے کے نتائج صدارتی نظام کے معاملے میں کلیدی دہلیز کو پار کیے جانے اور قومی اسمبلی میں کی جانے والی تبدیلیوں پر ریفرنڈم کرانے کی صور ت میں اسے عوام کی طرف سے قبول کیے جانے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
روزنامہ سٹار نے " آبنائے استنبول میں 750 ملین ڈالر کا سودا" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ بین الاقوامی تعاون پلیٹ فارم کی طرف سے ترکی برآمدکنندگان کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہونے والا چھٹا باسفورس سربراہی اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس کہ جس کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے سر انجام دیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کو امسال 'کہیں کم غربت، اور کہیں زیادہ خوشحالی' کے مرکزی خیال کی روشنی میں سر انجام دیا جائیگا۔ ترک فرموں کی جانب سے 750 ملین ڈالر کے حامل کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہونے والے باسفورس سربراہی اجلاس میں تقریباً 80 ملکوں سے دو ہزار سے زائد سیاستدان اور اور کارباری دنیا سے شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ یہ اجلاس 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
روزنامہ خبر ترک " اوپیک کوٹا سسٹم پر اتفا ق نہ کرسکا ، روس کی مالی منڈیوں پر منفی اثرات" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ طیارے کے بحران کے بعد ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے والے روس کی مالی منڈیوں کو اوپیک کے فیصلے نے مشکلات سے دو چار کیا ہے۔ بروز جمعہ اوپیک کے ارکان کے درمیان یومیہ پیداوار کوٹے پر سمجھوتہ طے نہ پانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کی مندی آئی ہے۔ اسوقت فی بیرل تیل کی قیمت 41٫3 ڈالر ہے۔ اس پیش رفت نے روسی مالی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا اور روسی روبل کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 1٫5 فیصد تک گر گئی ہے تو اس کے بازارِ حصص میں بھی 2٫46 فیصد کی مندی کا مشاہدہ ہوا ہے۔
" سفید چادر کی برکت" کے زیر عنوان روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ بین الاقوامی سیاحتی منڈی میں 'سمندر ۔بیچ۔دھوپ' پر مبنی چھٹیاں منائے جانے کے مراکز میں شامل ترکی اب متبادل سیاحتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ شعبہ سیاحت نے اب ونٹر ٹورزم کے موضوع پر بھی سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، جس سے ترکی میں سیاحتی سیزن کا دورانیہ 12 ماہ تک وسعت حاصل کر گیا ہے۔ سیاحتی ہوٹلوں، کاروباری مراکز اور سرمایہ کاروں کی یونین کے صدر تیمور بایندر کا کہنا ہے کہ " ہمیں نہ صرف فائیو سٹار بلکجہ ہر بجٹ کے مطابق سیاحتی تنصیبات کو قائم کیا جانا چاہیے۔"
روزنامہ وطن " ہندوستانی جوڑے کی پر احتشام شادی کی تقریب" ہندوستانی ممتاز سیاستدان اگر وال اور اہلاوات خاندانوں کے بچوں کی انطالیہ کے ایک ہوٹل میں چار دن تک جاری رہنے والی تقریبِ شادی کا اہتمام کیا گیا ، مہمانوں کو ایک کتابچہ دیا گیا جس کے مطابق وہ مختلف تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔ شادی کی تقریب پر ایک ملین یورو کا خرچا آیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں