ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.15

402878
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.15

***روزنامہ ینی آکت "21 ویں صدی ترکوں کی صدی ہو گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کیسپین طاس ایک ایسا علاقہ ہے جو ابھی تازہ تازہ انرجی کے عالمی نقشے میں داخل ہوا ہے اور صدر رجب طیب ایردوان کے اہم ترین پروجیکٹوں میں سے بھی ایک اس علاقے میں چین سے برسلز تک پھیلی ہوئی تاریخی شاہرائے ریشم کو زندہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری طرف ترکی، ترکمانستان، آذربائیجان اور جارجیا کو آپس میں ملانے اور اقتصادیات میں تازگی لانے والے پروجیکٹ باکو۔کھارس ریلوے لائن کی تیاری کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس ریلوے لائن کے مکمل ہونے پر کیسپین ٹرانزٹ وے عالمی نقشے میں شامل ہو جائے گا۔ TANAP کے نام سے متوقع پروجیکٹ کی مدد سے آذربائیجان کی گیس کو براستہ ترکی یورپ تک پہنچایا جائے گا اور پروجیکٹ کی تکمیل پر یہ ترک دنیا کا ایک بڑا قدم ہو گا۔


***روزنامہ ینی شفق "ترک کمپنیوں کی طرف سے پوٹن کے لئے دھچکا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کی طرف سے ترکی کے خلاف شروع کی گئی اقتصادی پابندیاں الٹی اس کی اپنی اقتصادیات کے ہی گلے پڑ گئی ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی خرید پر پابندی کے فیصلے کے بعد روس کو قلت اور مہنگائی نے بےحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ اطلاع کے مطابق لیموں کی قیمت 10 ڈالر فی کلو ہونے پر پوٹن نے گھبرا کر کہا ہے کہ ہم آپ سے لیموں خرید سکتے ہیں لیکن انہیں ایک غیر متوقع جواب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترک برآمد کنندگان کی طرف سے "ہم فروخت نہیں کر رہے" کے جواب پر بحران میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روس میں صرف لیموں ہی نہیں سٹرس فروٹ کی سب اقسام کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ملک کو آئندہ سال میں بڑے پیمانے پر افراط زر کے خوف نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔


***روزنامہ وطن "روسی سیاحوں کا نعم البدل بھارت اور ایران ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر سیاحت و ثقافت ماہر اُنال ہم روس کے ساتھ جاری بحران کو ترکی کے ٹوئر زم سیکٹر پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انال نے بھارت میں تعطیلات کی عادی 300 ملین آبادی کے لئے جاری کاروائیوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم اسی نوعیت کی کاروائیاں ایران کے لئے بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ہزار ڈالر کے ایندھن کے تعاون کے دائرے میں مغرب اور شمالی افریقہ کو بھی شامل کرنے کے لئے ہم کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


***روزنامہ حریت " یورپی یونین کی طرف سے 5 عنوانات کے لئے اہم مراسلہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے قبرصی یونانی انتظامیہ کی رکاوٹ کے شکار 5 مذاکراتی ابواب کو کھولنے کے لئے 2016 کی پہلی تہائی میں ضروری مرحلہ شروع کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق رکاوٹ کے شکار ابواب کے کھلنے میں دو عناصر اہم کردار ادا کریں گے ایک مہاجرین کے بحران کی وجہ سے یورپی یونین کے رہنماوں کا قبرصی یونانی انتظامیہ پر دباو اور دوسرا قبرص مذاکرات کی مثبت ماحول میں پیش رفت۔


***روزنامہ صباح "صحت کے معاملے میں ٹیسٹ کا مرکز ترکی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے شعبہ صحت میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ایشیاء اور یورپ سے کثیر تعداد میں مریض علاج کے لئے ترکی آ رہے ہیں لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ یورپ کے متعدد ممالک سے مختلف طبّی ٹیسٹوں کے لئے ترکی کی طرف رجوع کیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطی اور مشرقی یورپ میں نظام ہضم کی بیماریوں اور ورکر ہیلتھ سے متعلق بیماریوں کے ٹیسٹوں کے لئے ترکی ایک مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے علاوہ خون کے ٹیسٹ بھی ایک دن میں مکمل کر کے فوری طور پر نتائج بھیجے جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں