ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.11.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.11.15

367307
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.11.15

*** روزنامہ وطن "قوم صدارتی نظام کو منظور کرے گی " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی ویژن کے براہ راست پروگرام میں صدارتی نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "نئے آئین اور صدارتی نظام کے اسمبلی سے منظور ہونے کی صورت میں قوم بھی ریفرنڈم میں اس کی منظوری دے دے گی۔ حتی کہ صرف مرکزی مخالف پارٹی ہی کے تعاون سے یہ کام پارلیمنٹ میں حل ہو جائے گا۔ اور اگر بات ریفرنڈم تک پہنچے بھی تو مجھے قوم پر بھروسا ہے۔ صدر ایردوان نے صدارتی نظام کے شخصی مسئلہ نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صدارتی نظام کے مسئلے کو ایجنڈے پر لایا ہوں اور آئندہ بھی لاتا رہوں گا۔ اس مسئلے پر قوم بحث کرے ، ماہرین بحث کریں ۔ کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میرا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ قوم کا مسئلہ ہے لہٰذا اسے قوم کے سامنے پیش کرتے ہیں اس کا جو فیصلہ ہو وہ ہمیں منظور ہے۔


*** روزنامہ آکیت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا نام تجویز کرنے والی شخصیت وزارت کی امیدوار " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اسماعیل قاہرمان کو کہ جنہوں نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا نام رکھا تھا قومی اسمبلی کے اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ قاہرمان ن جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی استنبول کے پہلے حلقے اور پہلے نمبر سے اسمبلی میں داخل ہوئے تھے۔


*** روزنامہ ینی شفق " عالمی بینک کے لئے عالمی مالیاتی نظام کا ہوم ورک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی مالیات کی نگاہیں اسلامی مالیاتی نظام پر لگی ہوئی ہیں۔ دنیا میں 2 ٹریلین کے لگ بھگ سود کے ذرائع مالیاتی بحران کے بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ایجنڈے پر ہیں۔ انطالیہ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کے ان الفاظ کے بعد کہ اقتسادی بڑھوتی کے لئے اسلامی مالیاتی نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے عالمی بینک کے مالیاتی سربراہ مشال بینٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ڈیبنچر اور بلا سود محصولی بل کو ملانے کے موضوع پر غور کر رہے ہیں۔


***روزنامہ خبر ترک "شام میں ماہِ دسمبر میں فائر بندی کی توقع" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شام میں یکم جنوری کو متوقع عبوری مرحلے کے لئے ضروری فائر بندی کے ماہِ دسمبر میں نافذ العمل ہو سکنے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس دائرہ کار میں شامی حکومت اور مخالفین کو یکم جنوری سے قبل اقوام متحدہ کے زیر سایہ مذاکرات کی میز پر لانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔


***روزنامہ صباح "ایران کو ٹرکش تکنیک تعاون" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر ویز کی پلین سروس کمپنی THY تکنیک نے ایرانیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ سروس مرکز کے قیام کے لئے مذاکرات کئے ۔ پرانے طیارہ فلیٹ اور بڑے پیمانے پر صلاحیت کی حامل ایرانی منڈی میں داخل ہونے کے لئے لفتھانسا ائیر ویز کمپنی نے بھی مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔


*** روزنامہ حریت " ہوٹلوں میں میٹنگ اور آرگنائزیشن کا سیزن شروع ہو گیا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹوئرازم کے شعبے میں موسم گرما کا سیزن ختم ہونے کے ساتھ ہی متعدد بڑے ہوٹل کانفرنسوں، اجلاسوں اور ارگنائزیشنوں کے انعقاد کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے کی حالت میں آ گئے ہیں۔ اس سیکٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیاحت کے لئے مردہ موسم کے نام سے پہچانے جانے والے اس سیزن میں کانفرنسیں اور اجلاس ہوٹلوں کے لئے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہیں لہٰذا اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی اجلاسوں اور آرگنائزیشنوں کی طلب میں اضافے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں