ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔11۔6

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔11۔6

411787
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔11۔6


روزنامہ خبر ترک نے " امریکہ کیطرف سے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو اسلحے کی فراہمی بند " کے زیر عنوان لکھا ہے ترکی نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں موجود شاخ پی وائے ڈی کو اسلحے کی فراہمی کیوجہ سے امریکہ کو جو انتباہ کیا ہے وہ نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے ۔وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ القائدہ کی شام میں سرگرم عمل شاخ النصرا کی داعش کیساتھ جنگ کے باوجود پوری دنیا نے اسے دہشت گرد تنظیم کے طور پر قبول کیا ہے ۔اسی طرح داعش کیخلاف جنگ کرنے کیوجہ سے پی وائے ڈی کو بھی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے خارج نہیں کیا جا سکتا ۔امریکہ نے اس انتباہ کو مد نظر رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو اسلحے کی امداد بند کر دی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " چین کی شانلی عرفہ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری "جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ چین کی توانائی کی کمپنی سی جی این اور ایلسے انرجی نے شانلی عرفہ میں 60 میلین ڈالر کی مالیت کا 60 میگا واٹ کی توانائی کا اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس پروجیکٹ پر 2016 سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔ ایک ایک میگاواٹ کے 60 سولر انرجی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔سی جی این کے انٹر نیشنل امور کے ڈائریکٹر زنگ لیو نے کہا ہے کہ سولر انرجی کیساتھ شروع کی جانے والی حصہ داری کو توانائی کے دیگر شعبوں میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ کہ ترکی کی ہوائی کمپنی نے 280ویں منزل کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے ۔انتظامی کمیٹی کے سربراہ علکر آئجی نے کہا ہے کہ استنبول سے دوبئی کے لیے ہفتے میں چار بار پروازیں شروع کی گئی ہیں ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ جے ایل ایل مشاورتی کمپنی کیطرف سے شہری انڈیکس اور شہروں کی نئی دنیا نامی تحقیق کیمطابق استنبول شنگھائی ،پیکنگ ساؤ پقولو شہروں کیساتھ ترقی پذیر عالمی شہر کی گیٹیگری میں شامل ہو گیا ہے ۔ تحقیق کیمطابق یہ تینوں شہر انٹر نیشل کمپنیوں کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے میدان میں راہداری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ شہر عالمی شہر بننے کی راہ پر گامزن ہیں ۔ استنبول رقیب میگا شہروں کولالمپوراور میکسیکو سٹی کیساتھ مقابلہ کر رہا ہے ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ انقرہ کے پسندیدہ مقامات میں سے عالتن پارک میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس خوبصورت پارک میں 125 ہزار درخت ،72 اقسام کی بوٹیاں اور دو میلین پانچ لاکھ اقسام کے پھول موجود ہیں ۔یہاں پر کئی تنصیبات بھی ہیں ۔ اس پارک میں انٹر نیشنل موڈیف فرنیچر اور ڈیکوریشن نمائش 6 اپریل سے لیکر 16 اپریل2016 کو شروع ہو رہی ہے ۔
روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کی عظیم ماپیک نمائش 18 نومبر سے فرانس کے شہر کینز میں شروع ہو رہی ہے ۔ یہ نمائش 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ ماپیک میں ٹرکش برینڈ کیساتھ شامل ہونے والی ترک فرموں کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس نمائش میں 74 ممالک سے 8400 فرمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ ترکی 14 فرموں کیساتھ حصہ لے گا ۔ ماپیک کے اس سال کا مرکزی خیال " ڈیجیٹل نظام کے پرچون کے شعبے پر اثرات " ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں