ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.11.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.11.15

409080
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.11.15

***روزنامہ صباح "ایردوان کی فتح کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی یکم نومبر کے عام انتخابات میں حتمی کامیابی کو عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی وسیع جگہ دی گئی ہے۔ برطانیہ، فرانس، امریکہ اور روس جیسے ممالک کے اخباروں اور خبر ویب سائٹس نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے لئے اپنے صفحات پر 50 فیصد کے قریب جگہ مختص کی ہے اور "ایردوان ایک سیاسی سحرباز ہیں" جیسے تجزیات شائع کئے گئے ہیں۔ سرفہرست خبر سائٹس اور اخبارات نے " ایردوان کی فتح" کو سرخی بنایا ہے اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 7 جون کے انتخابات میں اسمبلی کی جس اکثریت سے محروم ہو گئی تھی اسے یکم نومبر کے انتخابات میں واپس لینے کی بات کی ہے۔ انگلش ٹائمز نے اس بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ "ایردوان سیاست کے بازیگر ہیں"۔ روزنامہ انڈی پینڈنٹ نے کہا ہے کہ "ترکی کا ہاتھ شام کے موضوع پر مضبوط ہو جائے گا"۔


***روزنامہ خبر ترک " نگاہیں کابینہ پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یکم نومبر کے انتخابات میں "اصلیت کی طرف واپسی" کے سلوگن کے ساتھ داخل ہونے اور کامیابی حاصل کرنے والی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کابینہ میں بھی اس سے قبل وزارت کے عہدے پر رہ چکے تجربہ کار ناموں کو جگہ دے گی۔ علی باباجان ، بن علی یلدرم، رجب آق داع ، جمیل چیچک، بشیر اتالائے ، تانر یلدز اور فاروق چیلک جیسے پارٹی کے سرفہرست ناموں کے دوبارہ سے کابینہ میں شامل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ قریبی کام کرنے والے جیودت یلماز، لطفی ایلوان، مہمت شیمشیک، نابی آوجی اور ایفقان اعلیٰ کے بھی کابینہ میں شامل ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔


***روزنامہ حرّیت "وعدوں سے حقیقت کی طرف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے تنہا اقتدار میں آنے کے بعد اب نگاہیں 22.3 ملین مالیت کے وعدوں پر مرکوز ہیں۔ حکومت کے قیام کے بعد پہلے عبوری بجٹ تیار کیا جائے گا ۔ اس کے بعد ماہِ دسمبر میں کم ترین اجرت کے مذاکرات شروع ہوں گے۔ اس مرحلے کے بعد حکومت کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کے بارے میں ایک پروگرام تشکیل دیا جائے گا اور اوّلین پیکٹ کے بارے میں قانونی مراحل پر اسمبلی میں بحث کی جائے گی۔ ان وعدوں کو درمیانی مدت کے پروگراموں میں بھی شامل کیا جائے گا۔


*** روزنامہ اسٹار "میگا پروجیکٹ کے لئے بھرپور رفتار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کو ایک دم سے اوپر لے جانے والے میگا پروجیکٹوں کی رفتار میں انتخابی نتائج سے حاصل ہونے والے استحکام کے بعد تیزی پیدا ہو گی۔100 بلین ڈالر مالیت سے زائد یہ میگا پروجیکٹ ترکی کو 2023 کے اہداف تک لے جائیں گے۔ عوام کے استحکام کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اب استنبول فنانس مرکز IFM ، یوریشیاء ٹنل، آق کویُو جوہری پلانٹ ، TANAP پروجیکٹ۔ ترک رو گیس پائپ لائن، ہائی اسپیڈ ٹرین YHT، کنال استنبول ، تیسرا پُل، تیسرا ہوائی اڈہ، مقامی گاڑی اور قومی علاقائی مسافر طیارے جیسے ترکی کو دنیا کی چوٹی تک لے جانے والے پروجیکٹوں سے متعلق کام مختصر مدت میں مکمل ہو جائے گا۔


*** روزنامہ وطن "ہزار سالہ انجیل کی جنگ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع توکات کے ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹر عبدالرحمن آق یُز نے کہا ہے کہ شہر سے ملنے والے اور ایک ہزار سالہ قدیم سونے کے اوراق سے آراستہ انجیل کے نسخے کے توکات میں رہنے کے لئے ہم بڑے پیمانے پر کوشش کریں گے۔ آق یُز نے کہا کہ یہ انجیل اناطولیہ میں رقم کی گئی ۔ یہ نسخہ سریانی زبان میں لکھا گیا ہے اور سونے کے اوراق سے آراستہ ہے۔ نسخے کی قدر و قیمت اور اصلیت کے بارے میں کوئی شک و شبہ موجود نہیں ہے۔ اس نسخے کو شعبہ اسمگلنگ نے اپنی تحویل میں لیا جس کی وجہ سے عدالتی کاروائی جاری ہے۔ عدالتی کاروائی کے بعد اگر یہ نسخہ ترکی میں موجود رہا تو اس نسخے کے ضلع توکات میں رہنے کے لئے ہم بڑے پیمانے پر کوشش کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں