ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.10.15

ترک ذرائع ابلاغ

402997
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.10.15

روزنامہ خبر ترک "دہشت گردی اور پناہ گزینوں کا بحران جی۔20 کے ایجنڈے میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ 15 اور 16 نومبر کو انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس میں پہلی بار ایک مختلف موضوع پر بحث کی جائیگی۔ عالمی اقتصادیات کے معاملات پر غور کیے جانے والے سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مہاجرین کےمسئلے پر بھی بحث کی جائیگی۔ حالیہ ایام میں ترکی، علاقائی ملکوں اور پوری دنیا کو متاثر کرنے والی دہشت گردی اور اس بنا پر منظر عام پر مہاجرین کے مسائل پر جی ۔20 اجلاس میں علیحدہ طور پر ایجنڈے میں لائے جانے کے خواہاں صدر رجب طیب ایردوان کی اس درخواست کو امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولا دیمر پوٹن سمیت اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر سربراہان نے قبول کر لیا ہے۔
روزنامہ وطن "امریکہ کا پی وائے ڈی کے بارے میں مغالطہ" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ سابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ امریکہ کی شام پالیسیوں کے غلط ہونے کا ترکی پانچ سالوں سے دفاع کرتا چلا آرہا ہے۔ امریکی حکام اس مسئلے کو صحیح طور پر نہ سمجھ سکنے کے افسوس کا اب اظہار کر رہے ہیں۔ امریکہ کے شام کے معاملے میں ایک دوسری غلطی بھی کرنے کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو نے مزید بتایا کہ "یہ ایک دہشت گرد تنظیم کے خلاف ایک دوسری دہشت گرد تنظیم سے تعاون کر رہا ہے۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم PYD کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کا موجب بن رہا ہے۔
روزنامہ ینی آکیت " طویل المسافت میزائل کے حوالے سے فیصلہ" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی کی دُور مار میزائل دفاعی نظام کی خرید کامعاملہ اپنے انجام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ان میزائلوں کو کس ملک سے خریدنے کا معاملہ اب فیصلے کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ فضائی دفاعی نظام بالسٹک میزائلوں پر بھی مبنی ہے۔ ان میزائلوں کی استعداد تین ہزار کلو میٹر تک ہے۔ اس نظام کو ترکی میں بھی فروغ دیے جانے کےحوالے سے اقدامات اٹھائے جائینگے۔
روزنامہ سٹار "ترک ڈاکٹروں کی کامیابی: بچے کی ناف کی آنت کو دل کی شکل دی جائیگی" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک ڈاکٹروں نے عارضہ قلب کے نتیجے میں ٹشو ز کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے والی ایک تحقیق کو سر انجام دیا ہے۔ پہلی بار بچے کی ناف کی آنت سے حاصل کردہ بنیادی خلیات کو دل کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرنے میں استعمال کیا جائیگا۔ گزشتہ ہفتے ایک مریض پر اس چیز کا عمل درآمد کیا گیا ہے جس کی طبی حالت اب کافی بہتر ہے۔ توقع ہے کہ یہ طریقہ کار دو سال کے اندر کافی مقبولیت حاصل کر لے گا۔
روزنامہ صباح "ایرانی سمان بینک ترکی میں سرمایہ کاری کا متمنی" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ رواں سال کے آغاز پر طے پانے والے ترجیحی بنیادوں کے حامل تجارتی معاہدے نے بینکاری کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے۔ بینک ملت کی مارچ 2014 میں اپنی برانچوں میں اضافہ کرنے کی اجازت لینے کے بعد اب ایرانی سمان بینک بھی ترکی میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ اس بینک نے اسٹیٹ بینک اور بینکاری نظام کے نگران ادارے کو درخواست دے دی ہے۔ اس سلسلے کے سال نو تک قطعی صورتحال اختیار کرنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ طویل مدت سے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کا متمنی ایک دوسرا ایرانی بینک تجارت و پسارگات بھی سمان بینک کے سلسلہ قبولی کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔ مثبت پیش رفت ہونے کی صورت میں مزید ایرانی بینکوں کے ترکی میں برانچیں کھولنے کا معاملہ زیر بحث آ سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں