ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔27

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔27

401809
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔27


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے اور امیدوں کیساتھ یورپ پہنچنے والے مہاجرین کا المیہ جاری ہے ۔ یورپی یونین اور بلقانی ممالک نے ایک لاکھ مہاجرین جن کا نصف یونان میں ہے کو پناہ دینے کے لیے نئے کیمپ قائم کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔ دس ماہ میں صرف سات لاکھ مہاجرین یورپ میں داخل ہوئے ہیں ۔لیکن یورپ نے ان میں سے بھی صرف 86 مہاجرین کو پناہ دی ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کیخلاف پوری دنیا نے رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اس بار انھوں نے 80 ہزار فلسطینیوں کو مشرقی القدس سے باہر نکالنے کا منصوبہ رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔اسرائیلی پریس کیمطابق نیتان یاہو نے اپنے ان نظریات پر کابینہ کے اجلاس میں بحث کی ۔
روزنامہ خبر ترک نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں بعض ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین کی کرنسی یوعان کو عالمی مالیاتی فنڈ کی ریزرو کرنسی بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔چین کو پورا بھروسہ ہے کہ وہ یہ حق حاصل کر لے گا لہذا اس نے اس فیصلے کی خوشی میں ایک اعلامیہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ایس ڈ ی آر ادارے کی ریزرو کرنسی میں اسوقت ڈالر، یورو، سٹرلن اور جاپانی کرنسی یین شامل ہیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ اعدادوشمار نے اکتوبر 2015 کےصارف اعتماد انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے ۔ انڈیکس کیمطابق ماہ ستمبر میں سروس سیکٹر کا اعتماد انڈیکس جو 97٫54 تھا صفر اعشاریہ ایک فیصد اضافے کیساتھ 97٫63 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ پرچون تجارت کے شعبے کے اعتماد انڈیکس میں 2٫7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کے اعتماد انڈیکس میں 0٫5 فیصد کمی آئی ہے ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ ترکی کی مشہور ٹھیکہ دار کمپنی ای این کے ایےاور بیچٹل کمپنی نے کوسوو کے دارالحکومت پرشٹینا اور ہمسایہ ملک مقدونیہ کو ایک دوسرے سے ملانے والی 65 کلومیٹر طویل شاہراہ کا 5 کلومیٹر کا حصہ مکمل کر لیا ہے ۔ اس شاہراہ کی مدد سے ٹریفک کی پرشٹینا آمد کی روک تھا م کی جا سکے گی ۔یہ منصوبہ 2016 کی پہلی دھائی میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔
ترک تعاون اور ہم آہنگی ایجنسی ٹیکا نے افغانستان میں موجود مولانا جلال الدین رومی کی جائے پیدائش رہائش گاہ اور ان کے والد کیطرف سے درس دئیے جانے سلطان ال علامہ ہوجا بہاؤالدین مدرسے کی تعمیر و مرمت کا شروع کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے دائرہ کار میں تیکا علاقے میں مسمار ہونے والے 28 خاندانوں کے لیے نئے مکانات تعمیر کرئے گی۔ اس منصوبے پر ماہ ستمبر میں کام شروع ہوا ہے اور 25 دسمبر 2015 کو یہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات کیطرف سے پانچ شہروں میں کروائی جانے والی تحقیق کیمطابق طویل زندگی گزارنے والی خواتین کا تعلق انطالیہ سے اور طویل عمر کے مردوں کا تعلق انقرہ سے ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں