ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں 19.10.15

ترک ذرائع ابلاغ

355897
ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں 19.10.15

روزنامہ وطن " مکیل کی جانب سے ترکی کو چار ضمانتیں" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ استنبول کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایردوان اور وزیر اعظم داود اولو سے ملاقات کرنے والی جرمن چانسلر انگیلا مریکل نے یورپ کے لیے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو جولائی 2016 میں ختم کیے جانے سمیت 4 معاملات پر اپنی ضمانت دی ہے۔ جس کی رو سے جرمنی، ترکی کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے تین ارب یورو کی مالی امداد فراہم کرے گا،ترکی کو با اعتماد ملک کی حیثیت دی جائیگی اور سلسلہ رکنیت یورپی یونین کو سرعت دی جائیگی۔
روزنامہ صباح " مہاجرین جب دروازے پر آن پہنچے تو پھر آنکھیں کھلیں" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمُش کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے بحران کے باعث رونما ہونے والے مسائل کا انقرہ کی مدد و تعاون کے بغیر حل نا ممکن ہونے کی حقیقت کا اب یورپ نے بخوبی اندازہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہاجرین کے یورپ کے دروازوں تک آن پہنچنے کے ساتھ ہی یورپی یونین نے اب ترکی کی مسئلہ شام کے حل کے حوالے سے تجاویز پر کان دھرنے شروع کر دیے ہیں ، کوئی بھی ملک شام کو اسلحہ اور طاقت فراہم کرتے ہوئے اس جنگ کو جیت نہیں سکتا۔
روزنامہ ینی شفق نے " ترکی قریب آنے پر یورپی یونین دور چلی گئی" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ یورپی یونین امور کی وزیر بیرِ ل دیدے اولو کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ، ترکی کی رکنیت کی راہ میں ہمیشہ سے رکاوٹیں کھڑی کرتی چلی آئی ہے۔ حالیہ 5 برسوں میں رکنیت مذاکرات کے حوالے سے محض ایک عنوان پر بات چیت شروع کیے جا سکنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے دیدے اولو نے بتایا کہ 'جب سلسلہ مذاکرات شروع ہو ا تو یورپی یونین کے اس سفر میں بریکیں لگانی شروع کر دیں' ۔ لیکن اب مہاجرین کے مسائل کے بام ِ عروج تک پہنچنے پر یونین کے اس موقف میں تبدیلیوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے اور یورپ میں ترکی کو اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت کی سوچ نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔
"قارامان میں خوراک کی وادی " جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ سٹار نے لکھا ہے کہ اقتصادی زراعت پر انحصار کرنے والے ضلع قارامان کو فری زون کا درجہ دیتے ہوئے اسے خوراک کی پیداوار میں دنیا کے ایک اہم مرکز کی حیثیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کرہ ارض کی بڑھتی ہوئی غذا کی مانگ کو پورا کرنے کا مقصد بنانے والے " وادی خوراک" منصوبے کی بدولت قارامان کو ایک عالمی ٹریڈ مارک کا درجہ دینے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کی صورت میں 5 تا 10 سال میں دنیا قارامان ماڈل کو مثال بنانے لگے گی۔
روزنامہ خبر ترک "معلا نے قدرتی فلمی سیٹ کی ماہیت اختیار کر لی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ تاریخی مقامات اور قدرتی خوبصورتیوں کی بدولت ہر برس لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرنے والے ضلع معلا میں حالیہ ایام میں عکس بندی کردہ مقامی و غیر ملکی فلموں کی تعداد میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں رواں سال کے اندر 12 ڈرامہ سیریلز، 19 فلموں اور 9 دستاویزی فلموں کی عکس بندی کے علاوہ یہاں پر 18 سیاحتی و ٹیلی ویژن پروگراموں کی ریکارڈنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ رسل کرو کی ہدایت کاری و اداکاری کی حامل دی واٹر ڈیوائنر نامی فلم بھی اس مقام پر بنائی گئی۔ یہ پیش رفت علاقے کو سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا بھی موجب بنی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں