ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔13

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔13

391853
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔13


روزنامہ حریت نے انقرہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں میں دفن کر دیا گیا ہے ۔ جنازے میں موجود ہر شخص کی انکھیں پر نم تھیں ۔ اس دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے نو سالہ بچے ویسل اور اس کے والد کو بتمان میں دفن کر دیا گیا ہے ۔ ویسل کے ساتھی طالب علم بھی غمزدہ تھے ۔انھوں نے کلاس کے بلیک بورڈ پر یہ جملے تحریر کیے " ویسل امن کی چاہت میں ہلاک ہوا ہے وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔"
روزنامہ خبر ترک نے" ترکی سوگ میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انقرہ میں دہشت گرد حملے کے بعد ملک کے ہر گوشے سے عورتوں، بچوں، بوڑھوں سمیت ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کیا ۔مزدور یونینوں کے پورے ملک میں موجود ایک میلین اراکین نے ہڑتال کی ۔پورے ترکی میں صبح 10٫04 منٹ پر دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتراماًایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
روزنامہ ینی شفق نے " داعش کو ترکی بھیجنے کا منصوبہ " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ شام کی نئی منصوبہ بندی کےوقت مداخلت کرنے والا روس صدر اسد اور پی وائے ڈی کی مدد سے داعش کو ترکی بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔روس داعش کو ترکی کی حدود میں محدود کرتے ہوئےاسے صدر اسد کیخلاف شدید رد عمل ظاہر کرنے والے ترکی پر مسلط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔روس داعش کے دہشت گردوں کے ترکی کے راستے شام میں داخل ہونے کا تاثر دیتے ہوئے ترکی کو مشکل میں ڈالنا چاہتا ہے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ فینر یونانی پیٹرک بارتولومیوس نے 40 سال کے بعد 28 ستمبر کو گیوک چا ادا میں کھلنے والے پرائیویٹ یونانی مڈل اور ہائی اسکول کا دورہ کیا ۔ مڈل اسکول میں پانچ اور ہائی اسکول میں 6 طالب علم زیر تعلیم ہیں ۔ ان کی آمد کے بعد اسکول میں مذہبی تقریب منعقد کی گئی ۔
روزنامہ سٹا ر نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ہائی پلاننگ کونسل نے چھوٹے کارخانوں کو وسعت دینے والا ایک چار سالہ سٹریٹیجک منصوبہ تیار کیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں مینوفیکچرنگ میں سرگرم عمل ورکشابوں کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔اسطرح 2018 تک تین میلین افرادکو ملازمت فراہم کی جا سکے گی ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترک تھیٹر کے ممتاز اداکار لیونت کرجا کو جو کل اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے آج استنبول میں سُپردِ خاک کر دیا گیا ہے ۔67 سالہ کرجا کچھ مدت سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ لیونت کرجا نے سن 1964 میں انقرہ سرکاری تھیٹر سے شروع کردہ اپنے کیریئر کو آخری سانس لینے تک جاری رکھا۔ وہ ٹی وی چینلز پر نشر کردہ کامیڈی پروگراموں کے ساتھ پہچانے جانے والے لیونت کرجا نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں