ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-09.10.2015

ترک ذرائع ابلاغ

390158
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-09.10.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے " ترکی کی حفاظت کےلیے تیار ہیں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہنس سٹولٹنبرگ نے روس کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کیے جانے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی کو لاحق تمام خطرات میں ہم مکمل طور پر ترکی کا تحفظ کریں گے۔" برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ جنوبی سرحدوں سے نیٹو کو لاحق خطرات کے خلاف تمام اتحادی ممالک اپنے فوجی ترکی بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایک طاقتور ملک ہے لیکن اگر اسے ضرورت محسوس ہوئی تو اس کے لیے فوری طور پر ایکشن فورسز کو روانہ کیا جاسکتا ہے۔

***روزنامہ ملیت نے " ترک تارکین ِ وطن نے ووٹ ڈالنے شروع کردیے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یکم نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ترکی میں ووٹرز کے طور پر اپنی رجسٹریشن کروانے والے تمام تارکینِ وطن نے جرمنی، آسٹریا، بلجیم، ڈنمارک، فرانس سویڈن اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں ووٹ ڈالنا شروع کردیے ہیں۔ غیر ممالک میں آباد دو ملین ترک 54 مختلف ممالک کے 112 نمائندہ دفاتر کے علاوہ سرحدی چوکیوں پر اپنا اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ کسٹم چوکیوں پر یم نومبر شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جاسکتے ہیں۔

***روزنامہ سٹار نے " روس نہیں تو جاپان" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان پیدا ہونے والے شام کے بحران نے آق قویو نیوکلئیر پلانٹ میں اب جاپان نے بھی اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اخبار کے مطابق صدر ایردوان نے اپنے دورہ جاپان کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس ترکی کے نیو کلئیر پلانٹ کو تعمیر نہیں کرے گا تو اس کے لیے جاپان تیار ہے۔ صدر ایردوان کے اس بیان کے فوراً بعد جاپان کی الیکٹرونک فرم توشیبا کے سی ای او نے کہا ہے کہ اگر ترکی ہمیں نیو کلئیر پلاٹ کی تعمیر کا موقع دیتا ہے تو ہم اس کی تعمیر کو شروع کرنے کے لیے تیار ہیں کیونہ ترکی کو یورپ میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

***روزنامہ صباح نے " زراعت اور حلق بینک قابلِ بھروسہ بینکس ہیں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی فنانس مارکیٹ میں ترکی کے زراعت اور حلق بینک کے قابلِ بھروسہ سرکاری بینک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق دی بینکر جریدئے نے دنیا کے مختلف قابلِ بھروسہ اور طاقتور بینکوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ترکی کے دو بینکوں کو جگہ دی گئی ہے جن میں زراعت اور حلق بینک شامل ہیں۔

***روزنامہ وطن نے سیگورنی ایوارڈ وامیک وولکان کو دے دیا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نوبل ایوارڈ کے بعد دنیا میں اہم مقام رکھنے والے میری سیگورنی ایوارڈ ایک ترک پروفیسر ڈاکٹر وامیک وولکان کو دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق سن 1989 سے اب تک ہر سال دو شخصیات کو دیے جانے والے ایواردز امسال پہلی بار ایک ترک کو دیا گیا ہے۔ وامیک وولکان کو اس سے قبل نوبل امن ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں