ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 08.10.15

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 08.10.15

389693
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 08.10.15

*** روزنامہ ملّیت " جاپان کے لئے روانگی کے دوران ایردوان کی طرف سے روس کے بارے میں اہم بیان " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آق کویو جوہری پلانٹ کوئی اور بنا لے گا اور قدرتی گیس بھی ہم کسی اور سے خرید سکتے ہیں۔ تاہم ترکی کو کھونا روس کے لئے سنجیدہ سطح کا نقصان ہو گا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ آق کویو جوہری پلانٹ کی تعمیر اگرروس نہیں کرتا تو کوئی اور کر دے گا۔ عید سے ایک روز قبل میں نے ماسکو میں صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور فضائی آپریشنوں کے بعد ٹیلی فون پر بھی ملاقات کی۔ اس سب کے بعد بھی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہمارے نزدیک کوئی سنجیدہ فعل نہیں ہے۔ بلاشبہ ہمیں اس پر افسوس ہے اور ان شرائط میں میرا دوبارہ صدر پوٹن کو فون کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔


***روزنامہ ینی شفق "سپریم کورٹ کی طرف سے پہلا اجتہاد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلی دفعہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کسی سزا دہی کے فیصلے کی منظوری دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ داعش کا مقصد مسلمان ممالک کی حکومتوں کا تختہ الٹ کر اس کی جگہ متعصب خیالات کی حامل حکومت قائم کرنا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے داعش کو 'مسلح دہشت گرد تنظیم' قرار دیا ہے۔


*** روزنامہ خبر ترک " پروفیسر عزیز سانجار نے کیمیا نوبل پرائز حاصل کیا : ہمارے ڈی این اے کی اصلاح کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دوسرا نوبل ایوارڈ ترکی کی افسردہ کیمسٹری کے لئے بھی خوش کن ثابت ہوا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سانجار نے کینسر کے علاج میں ایک نئے دور کا آغاز کر کے نوبل ایوارڈ حاصل کیا اور ان کی اس کامیابی نے دہشت گردی کی وجہ سے ترکی کی پژمردہ روح کا بھی علاج کر دیا ہے۔ انہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بھی کہا ہے کہ "میں اپنے ملک کے حوالے سے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کی بنیاد ترکی میں حاصل کردہ تعلیم ہے"۔


*** روزنامہ صباح "خلیج کا ساحل ترکوں کے حوالے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہائی ٹیک پورٹ بائی موسیاد کے ساتھ ترکی کی دفاعی صنعت کی فرموں نے ایک سے بڑھ کر ایک اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ آریس شپ یارڈ کمپنی قطر کے لئے 17 ساحلی سکیورٹی کشتیاں بنائے گی جن پر آسیلسان فرم نے اسلحہ سسٹم نصب کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس طرح خلیج کی ساحلی سکیورٹی کو مکمل طور پر ترک انجینئر بنائیں گے۔


***روزنامہ اسٹار " تیسرے ائیر پورٹ کے لئے 6 بینکوں سے 4.5 بلین یورو کی فنانس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ لی مک ہولڈنگ کی اگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نہات اوزدیمیر نے کہا ہے کہ ہم استنبول کے لئے متوقع تیسرے ائیر پورٹ کے پہلے مرحلے کی سرمایہ کاری کے لئے 4.5 بلین یورو کے مالیاتی پیکیج پر 19 اکتوبر کو دستخط کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ یہ مالی تعاون فنانس بینک، گارنٹی بینک، دینیز بینک ، زراعت بینک، خلق بینک اور وقف بینک فراہم کریں گے۔


***روزنامہ اسٹار اپنی ایک اور خبر میں " فلنتا کی کینز میں نمائش " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرانس کے شہر کینز میں منعقدہ مپکوم فیسٹیول میں ترک ڈرامے اپنی دھاک بٹھا رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 8 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ فیسٹیول کا اعزازی مہمان ترکی ہے اور اپنے ڈراموں اور فلموں کی بدولت سر فہرست فرموں پر سبقت لیتا چلا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈرامہ' فلنتا ' اور 'ہزار سالوں کی شفق میں' کے ساتھ سب سے زیادہ دلچسپی لی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں