ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-05.10.2015

ترک ذرائع ابلاغ

349838
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-05.10.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے " ترکی کی اقتصادیات میں بہتری" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکحا ہے کہ سال میں ایک بار منعقد ہونے والے اور امسال ترکی میں منعقد ہونے والے او ای سی ڈی کے جائزہ اجلاس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ترکی کی اقتصادیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اقتصادی لحاظ سے کساد بازاری کا شکار ہے لیکن ترکی میں اقتصادیات میں بہتری دیکھی جا رہی ہے اور امسال رترکی میں شرع ترقی تین فیصد کے لگ بھگ توقع کی جا رہی ہے جبکہ آئندہ سال یہ برھ کر چار فیصد ہوسکتی ہے۔

***روزنامہ وطن نے " 53 سال بعد پہلا نیا آرمینی اسکول" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں اقلیت کی طرف خصوصی توجہ دی جاری ہے اور اس مقصد کے لیے 53 سال بعد ہی سہی آرمینیوں کی خواہش پر پر ایک نیا آرمینی اسکول کھول دیا گیا ہے۔اس اسکول کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں آرمینیوں نے شرکت کی۔

***روزنامہ خبر ترک نے " قدیم دیہات میں آخری بار کھانے کی ضیافت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آرتوین کی تحصیل یوسف ایلی میں بیراج کے تعمیر مکمل ہونے کے بعد علاقے میں موجود دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا ہے اور اس سلسلے میں علاقے میں منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر تمام دیہاتیوں نے آخری بار علاقے میں کھانے کا اہتمام کیا اور سب نے مل کر کھانا کھایا اور اب ان دیہاتیوں کے دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

***روزنامہ صباح نے " ترک فلم کو سویڈن میں بے حد پسند کیا گیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں منعقد ہونے والے فلمی میلے میں دس ممالک کی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔ نمائش پیش کرنے والے ممالک مین ترکی بھی شامل تھا اور ترکی کی فلم گیرگیے کو بے حد پسند کیا گیا۔

***روزنامہ حریت نے "خصوصی کالونی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مریک مین پانی کی موجودگی کےآثار پائے جانے کے بعد ناسا کی جانب سے ایک خصوصی کالونی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس خصوصی کالونی کو ایک ترک آرکیٹیکٹ کی جانب سے تعمیر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس سلسلے میں ناسا کی جانب سے ایک مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس مین ترک آرکیٹیکٹ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے اس منصوبے کی تعمیر کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں