ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.09.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.09.15

352134
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.09.15

***روزنامہ ملّیت "پکڑوانے والے کے لئے 4 ملین لیرا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی ریگولیشن کی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں مطلوبہ افراد کو 5 رنگوں اور کیٹگریوں میں رکھا گیا ہے۔ ہر دہشت گرد گروپ کے لیڈر کے لئے مختلف رنگ متعین کیا گیا ہے اور DHKP-C ، داعش، MLKP اور PKK کے لیڈروں کی وزارت کے ٹیلیفون پر مخبری کرنے والوں کے لئے 4 لاکھ لیرا تک کا انعام رکھا گیاہے۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت 10 سے زائد ممالک میں عمل میں لائی جانے والی تدابیر کے جائزے کے بعد تیار کردہ اس ریگولیشن کے مطابق مطلوبہ افراد کے ناموں پر ویب پیج کھولے جائیں گے اور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ عربی، کردی، ترکی، انگریزی اور جرمن زبانوں میں بروشر تقسیم کئے جائیں گے اور مجرموں کی مخبری کے لئے " انصاف کے لئے قومی ٹیلی فون لائن " کے نام سے ٹیلیفون لائن کا آغاز کیا جائے گا جہاں سے عوام مجرموں کی مخبری کر سکیں گے۔


*** روزنامہ اسٹار "قندیل بجھ رہی ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 7 جون کے بعد ترکی کو تقسیم کرنے کے لئے دوبارہ سے اسلحہ اٹھانے والی دہشت گرد تنظیم PKK کو حکومت کی طاقت کو آزمانے کا بھاری بدلہ چکانا پڑا ہے۔ 'پی کے کے' کے لیڈروں میں سے مراد کھارا یلان نے اعتراف کیا ہے کہ مسلسل آپریشنوں کی وجہ سے تنظیم کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اپنی وائرلیس گفتگو میں مراد کھارا یلان نے کہا ہے کہ جو جانی نقصان ہم نے اٹھایا ہے وہ تحمل کی حدوں کو عبور کر گیا ہے۔ یہ صورتحال جزرے اور یوکسیک اووا میں بہت شدت اختیار کر گئی ہے دوسری طرف عوامی تعاون بھی نہ ہونے کی حد تک کم ہو گیا ہے۔ کھارا یلان نے کہا کہ YDG-H کے عناصر کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب کے بعد YDG-H کو 'پی کے کے' کے ساتھ منسلک شکل میں بیان نہیں کیا جائے گا۔ اب ہم قندیل میں ڈیرا نہیں ڈال پا رہے"۔


***روزنامہ صباح "ترک رو کے لئے بڑے پیمانے کا مول تول" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی عید سے ایک روز پہلے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ متوقع ملاقات کی تفصیلات واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ روس کی طرف سے نہایت اہمیت کی حامل تاہم مول تول میں عدم مفاہمت کی شکار ترک رو کے مذاکرات کے ایجنڈے پر آنے کے احتمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس بارے میں فائل تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صدر ایردوان نے اپنے دورے کے وفد میں وزیر توانائی علی رضا آلابویُن اور توانائی کے اداروں کے سٹاف افسران کو بھی شامل کر لیا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "مقامی گاڑی کابینہ میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر سائنس ،صنعت اور ٹیکنالوجی فکری اشک نے گذشتہ ماہ جس مقامی گاڑی کے پروٹوٹائپ کو بذات خود چیک کرنے کی بات کی تھی اسے ترکی کی سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے گیبیزے کیمپس میں رکھا گیا ہے۔ گا ڑی کے تین پروٹو ٹائپ تیار کئے گئے ہیں اور یہ پہلی مقامی گاڑی 22 ستمبر 2015 بروز منگل کو کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کا موضوع ہو گی۔ پہلی مقامی گاڑی کی تھری ڈائمنشن ویڈیو ریپریزنٹیشن اور تکنیکی خصوصیات کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا، توقع ہے کہ اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے ساتھ گاڑی کے ماڈل کو رائے عامہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


***روزنامہ خبر ترک " اس دفعہ انہیں ہیپو تھرمیا نشانہ بنا سکتا ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ساحلی سکیورٹی ڈائریکٹریٹ کے حکام کے مطابق سمندری پانی کا درجہ حرارت گرنے سےنقل مکانوں کو ہیپو تھرمیا کا خطرہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا درجہ حرارت 35 سے کم ہونے کی صورت میں انسانوں کو بیہوشی اور اس کے بعد جان سے جانے کا خطرہ زیادہ ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس موسم میں حفاظتی جیکٹ کے ساتھ مہاجرین 30 سے 40 گھنٹے تک پانی میں رہ سکتے ہیں لیکن موسم سرما میں یہ وقفہ گھنٹوں سے کم ہو کر منٹوں تک رہ سکتا ہے جس کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والوں کے زندہ بچنے کا امکان کم ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں