اخبارات کی جھلکیاں16.09.15

اخبارات کی جھلکیاں

388225
اخبارات کی جھلکیاں16.09.15

روزنامہ صباح کے مطابق ، سماجی یک جہتی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ ایک میٹنگ کا انعقاد آج استنبول میں منعقد ہوگا جس میں صدر رجب طیب ایردوان ، اسپیکر اسمبلی عصمت یلماز،وزیراعظم احمد داود اولو بھی شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ کا مقصد حالیہ دنوں میں ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور عوام کے درمیان بھائی چارگی کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔
روزنامہ اسٹار نے "ترک بینکوں کو قرضے دینے میں غیر ملکی بینک پیش پیش" کے زیر عنوان خبر میں لکھا گیا ہے کہ قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی اداروں کی حالیہ رپورٹوں کے خلاف ترک بینکوں نے غیر ملکی بینکوں سے قرضے حاصل کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔اس حوالے سے ترک وقف بینک اور ٹرکش بزنس بینک نے مجموعی طور پر 2٫12 بلین ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں۔
روزنامہ وطن کے مطابق سابانجی ہولڈنگ کی افسر اعلی گولیر سابانجی کا شمار دنیا کی 25 طاقتور خواتین میں ہوتا ہے۔ فورچیون نامی جریدے کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے جس میں یورپ،مشرق وسطی اور افریقی ممالک کی طاقت ور خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں میں محترمہ سابانجی کا شمار چوتھی خاتون کے طور پر ہوتا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یورو زون کی بد حالی اور مشرق وسطی کی شورش زدہ صورت حال کے باجوود گولیر سابانجی خطے کے کاروباری حلقے میں ایک طاقتور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
روزنامہ ملیت نے "پانچ ترک جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل" کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برطانوی تعلیمی مشاورتی کمپنی کوُاک کوُریلی سیمنڈز نے سن 2015-2016 کی عالمی جامعات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ترکی کی بلقند،مڈل ایسٹ ٹیکنیکل،باسفورس،سابانجی اور کوچ یونیورسٹییز کا شمار دنیا کی 500 بہترین جامعات میں کیا گیا ہے۔ دنیا کی صف اول کی جامعات میں اس وقت میساشیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، ہارورڈ یونیورسٹی ،کیمبرج،اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نام شامل ہیں۔
روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ ایران دنیا کی دوسری سب سے بڑی کھارے پانی کی اورمیہ نامی جھیل کو دوبارہ سے سیراب کرنے کےلیے وان جھیل سے پانی حاصل کرے گا۔ اس بارے میں قائم کمیشن کے سربراہ عیسی قلندری نے بتایاہے کہ اورمیہ اور وان جھیل کے پانی کی یکسانیت کےلیے تجزیات کیے جائیں گے جو کہ 3 تا 4 ماہ میں مکمل ہونگے جس کے بعد ایران اور ترکی کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگا ۔

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں