ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔09۔07

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔09۔07

343212
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔09۔07


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا نے ترک تاریخ کے آغاز کے مقام منگولیا کے دارلحکومت اولان باتور کے قریب ایک نیا میوزیم کھولنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ بلگے تون یو کوک کلئیے کے علاقے میں ایک بڑی آراضی پر میوزیم قائم کیا جائے گا اور کھنڈرات سے حاصل ہونے والے نوادرات کو اس میوزیم کی زینیت بنایا جائے گا ۔
روزنامہ وطن نے " بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے خواہشمندوں کی ترکی میں دلچسپی " کے زیر عنوان واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کی کمپنیوں کو سستے داموں بہترین کوالٹی کے بال اگانے کیوجہ سے بڑی شہرت حاصل ہے ۔ترکی میں ہر ماہ تقریباً پانچ ہزار افراد بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کرواتے ہیں۔ برطانیہ میں بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن پر 25 ہزار ڈالر کا خرچہ آتا ہے جبکہ ترکی میں 1700 سے لیکر دو ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں اور بہترین نتیجہ بھی حاصل کیا جاتا ہے ۔ دنیا کے کونے کونے سے بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے خواہشمند مرد حضرات ترکی کا رخ کرتے ہیں ۔

روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ہارٹ سپیشلسٹ مہمت سوسام چمگادڑ نما لباس کیساتھ 800 میٹر کی بلندی سے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا ئیں گے اور باسفورس پل کے نیچے سے گزر کر پیرا شوٹ کے بغیر سمندر میں اتریں گے ۔ ترک ڈاکٹر کا مقصد خلاء سے چھلانگ لگانے والے نڈر فییلیکس کیطرح تاریخ میں اپنا نام رقم کروانا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حازافین احمد چھیلبی کو مثال کے طور پر سامنے رکھا ہے ۔ احمد چھیلیبیء نے 17 ویں صدی میں عثمانی دور میں زندگی گزاری تھی اور وہ خود ساختہ پروں کیساتھ کامیابی کیساتھ اڑنے والے پہلے انسان ہیں ۔
روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امین الپر کی محاصرہ نامی فلم کو 72 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیویل میں متعارف کروایا جائے گا ۔ برکائی آتش اس فلم میں بہترین مردانہ کردار کا ایوارڈ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔اس فلم میں انھوں نے آوارہ کتوں کے مسائل کے ذمہ دار ایک بلدیہ کے اہلکار کا کردار ادا کیا ہے ۔ وینس فلم فیسٹیویل 12 ستمبر تک جاری رہے گی ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ مامامیامیوزیکل گروپ 29 ستمبر سے چار اکتوبر تک استنبول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گا ۔میوزیکل شو کی اہم کردار صوفیہ کا کردار نیام پیری جانبر کریں گی ۔ اس میوزیکل شو کو دنیا بھر میں 54 میلین انسانوں نے دیکھا ہے اور یہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک دیکھا جانے والی میوزیکل شو ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں