اخبارات کی جھلکیاں 29.08.15

اخبارات کی جھلکیاں

371300
اخبارات کی جھلکیاں 29.08.15

روزنامہ اسٹار نے "لبنان کے کچرے کا مسئلہ ترکی حل کرے گا "کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتےہوئے لکھا ہے کہ لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے ملک کے سیاسی بحران کے باعث پیدا ہونے والے کچرے کے مسئلے کےلیے حل کےلیے وزیراعظم داود اولو سے رابطہ قائم کیا ہے جس پر ترک ماہرین کا ایک وفد جلد ہی لبنان روانہ ہوگا۔
روزنامہ صباح کےمطابق ، ترکی۔عراق بزنس کونسل کے دوبارہ قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیے دونوں ممالک کے وفود دوروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عراق ترک ٹھیکےداروں کو ادائیگیاں کرے گا بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت پر مبنی علاقے کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ آخری مرحلے میں دو طرفہ طور پر نمائشوں اور صنعتی میلوں کا انعقاد کیا جاءے گا۔
روزنامہ خبر ترک نے خبر دی ہے کہ استبول اسٹاک ایکسچینج اور قطر کے بازار حصص کے درمیان تعاون میں اضافے پر مبنی مطابقت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
دوہا میں طے ہونے والی اس مطابقت کی رو سے طویل المیعاد کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد مرکوز رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو طرفہ سرمایہ کاری منڈیوں میں فروغ کےلیے بھی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیاجائے گا۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق، جاپان کے قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے جے سی آر نے ترکی کے پوائنٹس کو ٹرپل بی نیگیٹیو قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی کی اقتصادی صورت حال میں فی الحال کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہے ۔
روزنامہ ملیت نے خبر دی ہے کہ ترک ڈیزائنر خاقان گورسو کی کمپنی ڈیزائن ہوبیز نے قدرتی آفات کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلیے محفوظ خیمے تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں جو کہ ان آفات کے منفی اور بیرونی اثرات سے متاثرین کو محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہونگے۔
روزنامہ حریت کے مطابق ، ترکی کا شمار دنیا کے بہترین فٹ بالروں کو اپنے کلبوں میں کھلانے والے دس ممالک کی فہرست میں ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ترک کلبوں نے اب تک 68 ملین یورو آمدنی حاصل کی ہے ۔
اس حوالے سے ترک کلب فینیر باھچے کا نام سر فہرست ہے جس کے بعد بیشیک تاش اور برصا اسپورٹس کلب کا نام آتا ہے دوسری جانب سب سے زیادہ ترک کھلاڑی ہسپانوی ،قطری اور اماراتی کلبوں میں کھیل رہے ہیں ۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں