ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔8۔14

ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں 15۔8۔14

327489
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں     15۔8۔14

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ہنگامی حالات کے انتظامی ڈائریکٹریٹ اور 6 وزارتوں کے حکام سلامتی کے علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے جمع ہوئےہیں ۔ اجلاس میں شامی مہاجرین کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کے موضوع کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں جو کیمپ تعمیر کیے جائیں گے ان میں تعلیمی اور طبی خدمات انجام دی جائیں گی ۔
اسی اخبار نے ا قتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقتصادی حوصلہ افزائی ڈیزائن پروجیکٹ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔ منصوبے کے ساتھ ڈیزائن اور مصنوعات کی ترقی کی حکمت عملی ہائی ایڈڈ ویلیورکھنے والی مصنوعات کو برآمد کرنے والی فرموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ڈیزائن یونٹ قائم کرنے والی فرموں کومجموعی لاگت کا 50 فیصد حکومت کیطرف سے ادا کیا جائے گا ۔
روزنامہ سٹار نے " ترکی کلاؤڈ سسٹم تیار کرئے گا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کی وزارت نے مقامی ڈیٹا سٹوریج سسٹم کے لیے تحقیقاتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ایپل ون کلاؤڈ سسٹم کے رقیب کے طور پر تیار کیے جانے والے مقامی زیرو کلائنٹ سسٹم کے سافٹ ویر کو ترک انجینئرز تیار کریں گے ۔اس سسٹم کو ذاتی ویڈیوز اور فوٹوز ،سمارٹ ٹیلیفون ،کمپیوٹر ٹیلیفونز اور ٹیبلٹ میں استعمال کرنے کے علاوہ عالمی منڈی میں فروخت کیا جائے گا ۔ ویڈیوز اور فوٹو ،سمارٹ ٹیلیفون ،کمپیوٹر ٹیلیفونز اور ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کے طور پر محفوظ کیے جانے والے اس سسٹم کو کلاؤڈ سسٹم کا نام دیا گیا ہے ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ٹیکنوپارک بننے کیوجہ سے کرت کوئے میں املاک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔ کمپنیاں اس علاقے میں مکانات خرید رہی ہیں ۔بعض فرموں نے ایک دن میں 100 مکانات خریدنے کی درخواست دی ہے ۔ دو ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے ٹیکنو پارک میں ایک ہزار فرمیں سرگرم عمل ہونگی اور یہاں پر 30 ہزار ملازمین فرائض انجام دیں گے۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے اور پولینڈ کی ہوائی کمپنی لوٹ نےمشترکہ سرگرمیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے سٹریٹیجک تعاون کے لیٹر اف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں ۔اس لیٹر آف انٹینٹ کے دائرہ کار میں کمپنیاں پولینڈ اور ترکی کی منڈیوں میں تجارتی تعاون کو فروغ دیں گی اور موجودہ تعاون کو مزید بڑھائیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں