ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.15

317351
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.15

***روزنامہ ینی شفق "جی۔20 کے لئے بیلک میں ریڈ الارم" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ کی تحصیل بیلک میں 15 سے 16 نومبر کو متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ علاقے کو ہائی سکیورٹی زون اعلان کیا گیا ہے اور 11 سے 17 نومبر کے درمیان بیلک کے 29 ہوٹل گاہکوں کے لئے بند رہیں گے۔ عالمی لیڈر ایسے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہریں گے کہ جن کے ایک رات کے مصارف 25 ہزار ڈالر تک ہیں، مہمان گالف بھی کھیل سکیں گے۔سربراہی اجلاس سے صدر رجب طیب ایردوان بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اجلاس میں صحت اور سکیورٹی کے لئے اضافی 10 ہزار افراد فرائض ادا کریں گے۔


***روزنامہ ملیّت "ترکی میں چینی طب کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر صحت مہمت موذن اولو کو ترکی میں چینی طب کی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کاروائیاں شروع کروانے کے احکامات دئیے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ چین کے دوران موذن اولو بھی ان کے ہمراہ تھے ، موذن اولو نے چینیوں کے ساتھ مشترکہ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے چینی طب کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی معالج کیمیائی ادویات سے زیادہ جڑی بوٹیوں سے تیار ادویات کا استعمال کرتے ہیں لہذا اس یونیورسٹی کے قیام سے جڑی بوٹیوں سے تیار ادویات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔


***روزنامہ خبر ترک "جرمن استنبول کی چھتوں پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول اپنے بے مثال مناظر اور تاریخی ثروت کے ساتھ مشہور فلموں کی زینت میں اضافہ کر رہا ہے۔ شہر میں پہلی دفعہ 1964 میں امریکی پروڈکشن "توپ کاپی" نامی فلم پروڈیوسروں کی توجہ کا مرکز بنی ۔ اس کے بعد "جیمز بانڈ " سیریل میں سے "سکائی فال" نامی فلم کے بعض مناظر کی شوٹنگ استنبول کے بند بازار میں کی گئی۔ اب جرمنوں نے جرم و سزا کی مشہور سیریل "ٹاٹورٹ" کے لئے استنبول کی ایسی عمارتوں پر کیمرے نصب کر لئے ہیں کہ جہاں سے باسفورس کے خوبصورت مناظر دکھائی دیتے ہیں۔


***روزنامہ " حریت راک موسیقی کی معروف شخصیت استنبول میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ راک موسیقی کے افسانوی ناموں میں سے مارئین فیتھ فل ایک دفعہ پھر اپنے ترک مداحوں سے ملنے کی تیاریوں میں ہیں۔ پچاس سالہ کیرئیر کی مالک یہ گلوکارہ 13 اکتوبر کو استنبول میں کانسرٹ دیں گی ۔ مارئین کے کانسرٹ سے پہلے جرمن پیانسٹ اور دھن نواز والکر برٹل مین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں